ایس ڈی پی آئی کی جانب سے وکلاءکے لیے قانونی سمینار کا انعقاد

چنئی 17دسمبر( پریس ریلیز) ۔سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا تمل ناڈو شاخہ کے اڈوکیٹ ونگ کی جانب سے وکلاءکے لیے مدورائی رائل کورٹ ہوٹل میں ایک روزہ قانونی سمینار کا انعقاد کیا گیا۔ سمینار کی صدارت ایس ڈی پی آئی اڈوکیٹ ونگ کے ریاستی صدرمحمد عباس نے کی۔ اس سمینار میں خصوصی مہمان کے طور پر شریک چنئی ہائی کورٹ کے مدورائی شاخہ کے سینئر وکیل لجپتی رائے نے ’آزادی اظہار رائے ‘کے عنوان پر خطاب کیا۔اسی طرح ہائی کورٹ کے سینئر وکیل اجمل خان نے “نجی حقوق’کے عنوان پر اور NCHRO تمل ناڈو ریاستی صدر بھوانی موہن نے‘آئین ہند اور عدلیہ ’کے عنوان پر اور ایس ڈی پی آئی تمل ناڈو ریاستی صدر دہلان باقوی نے‘سماج میں وکلاءکا کردار ’کے عنوان پر خطاب کیا۔ سمینار میں مدورائی ہائی کورٹ شاخہ کے وکلاءسنگم کے صد رجان ونسنٹ،مسلم لاءاکیڈمی کے بانی اڈوکیٹ جہانگیر باشاہ،ایس ڈی پی آئی اڈوکیٹ ونگ ریاستی نائب صدر علاﺅ الدین، ریاستی سکریٹری راجہ محمدسمیت سینکڑوں وکلاءشریک رہے۔ سمینار کے اختتام میں مندرجہ ذیل اہم قرار داد منظور کئے گئے۔ سپریم کورٹ جو ملک کے دارالحکومت نئی دہلی میں واقع ہے اس سے جنوبی ہند ریاستوں کے عوام کو انصاف کے حصول کے لیے کثیر مقدار میں رقم خرچ اور طویل سفر کرنا پڑتا ہے۔ لہذا قرار دارد میں مرکزی حکومت اور عدلیہ سے درخواست کیا گیا ہے کہ جنوبی ریاست کے عوام کو مقدمات درج کرنے میں آسانی کے لیے جنوبی ریاستوں کے مرکزچنئی میں سپریم کورٹ کے شاخ کو قائم کرنے کے اقدامات اٹھائے جائیں۔ دوسر ے قرارداد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ میں ججوں کے تقرری کے دوران سماجی انصاف کا لحاظ رکھتے ہوئے تمام طبقات کو مناسب نمائندگی ملنے کے لیے ججو ں کا تقررکیا جائے۔ تیسرے قرارد اد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ تمل ناڈو کے وکلاءکئی عرصے سے اس کا مطالبہ کررہے ہیں کہ تمل ناڈو ہائی کورٹ میں وکلاءکو تمل زبان میں مقدمات کی پیروی کرنے اور تمل زبان کو سرکاری زبان کے طور پر استعمال کرنے کے لیے مرکزی حکومت اور سپریم کور ٹ کو مناسب اقدامات کرنا چاہئے۔ اختتام میں اڈوکیٹ ونگ کے زونل صدر خواجہ محی الدین نے تمام شرکا ءکا شکریہ ادا کیا۔