ایم آر ایم اور انجمن نے غریبوں میں بانٹے گرم کپڑے

نئی دہلی17دسمبر (پریس ریلیز)مسلم راشٹریہ منچ کے کارکنان وطن کے سپاہی ہونے کے ناتے ملک کے غریبوں میں گرم کپڑے رضائی اور کمبل کا تقسیم کریں گے۔ اس بات کی معلومات آج مسلم راشٹریہ منچ کے قومی تنظیمی کنوینر اور انجمن فرزندان ہند کے سرپرست اور بانی جناب گریش جویال نے دیا۔ جناب گریش جویال نے بتایا کہ آج دہلی کے ہریانہ بھون میں عزت مآب جناب اندریش کمار کے ہاتھوں سمبولک کے طور پر رضائیاں تقسیم کی گئیں۔ یہ رضائی تقسیم ایک طرح سے افتتاحی تقریب کے طور پر منعقد کیا گئی، جس میں مسلم راشٹریہ منچ کے سینئر رہنماﺅں جس میں اندریش کمار ، گریش جویا ل، محمد افضال ، ایس کے موا لدین، عرفان مرزا، ظہیر احمد ، ڈاکٹر شاہد اختر، یاسر جیلانی، ابوطالب کے علاوہ درجنوں لوگوں نے شرکت کیا۔ اس پروگرام کے ساتھ ہی مسلم راشٹریہ منچ کے ملک بھر میں پھیلے ہوئے کارکنان غریبوں اور مفلس افراد میں ان کے گھروں پر جاکر رضائی ، کمبل سمیت گرم کپڑوں کی تقسیم کریں گے۔ واضح رہے کہ اس طرح کے پروگرام مسلم راشٹریہ منچ کے کارکنان ملک بھر میں ملک میں آپسی بھائی چارہ کے فروغ کیلئے منعقد کرتے رہتے ہیں۔ جس سے دیگر بھائیوں کو بھی ایسے کام کی تر غیب ملے اور اپنے آپ پاس بلا تفریق مذہب وملت امداد کریں ۔ تاکہ ملک میں مفلسی اور غریبی سے لڑنے میں بہتر مدد مل سکے۔ ان خیالات کا اظہار جناب گری جویال نے کیا۔