ترک وزیراعظم بدھ کو سعودی عرب کا دورہ کریں گے

انقرہ ،۵۲دسمبر(پی ایس آئی)ترکی کےوزیراعظم بن علی یلدرم آئندہ بدھ کو سعودی کے عرب کے دو روزہ دورے پر الریا ض پہنچیں گے۔مرکزاطلاعا ت فلسطین کے مطابق ترک وزیرا عظم کے دفتر سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہےکہ بن لی یلدرم 27 اور 28 دسمبر کو سعودی عرب کا دورہ کریں گے۔ اپنے اس دورے کے دوران وہ سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود، ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور دیگر حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔ دورے کے ایجنڈے کی مزید تفصیل سامنے نہیں لائی گئی۔