جامعہ اسکول ٹیچر ایسوسی ایشن کے زےر اہتما م رےٹائرڈ اساتذہ کے لئے اعزازےہ تقرےب کا انعقاد

نئی دہلی 20دسمبر(ابصار احمد صدےقی)مسلم سماج کی پستی اور انحطاط کے اسباب میں تعلیم کی عدم رسائی سب سے بنیادی سبب ہے ۔ تعلیم ایک ایسی دولت وثروت ہے جس سے مزین ہو کر انسان وہ سب کچھ حاصل کر سکتا ہے جو وہ حاصل کرنا چاہتا ہے ۔ مگر بڑی افسوس کی بات یہ ہے کہ آج مسلم سماج تعلیمی میدان میں سب سے پیچھے ہے۔ ان خیالا ت کا اظہار آج یہاں جامعہ سینئر سکنڈری اسکول میں جامعہ اسکول ٹیچر ایسوسی ایشن کی طرف سے ایک منعقد پروگرام میں خطاب کرتے ہوئے کل ہند تنظیم ائمہ مساجد کے سربراہ ڈاکٹر امام عمیر احمد الیاسی نے کیا۔ انہوں نے تعلیم تعمیم کرنے کے تعلق سے کہاکہ آج صرف مسلم سماج ہی نہیں بلکہ سماج کے ہر طبقہ کے لئے تعلیم وقت کی اہم ضرورت بن چکی ہے ۔ اس موقع سے مرزا قمرالاسلام بیگ اور ذاکر نگر کونسلر شعیب دانش نے بھی خطاب کیا اور تعلیم کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے جامعہ سے جڑے ہوئے بچپن کے واقعات کا بھی ذکر کیا۔ علاوہ ازیں اس موقع سے جامعہ کے سابق اساتذہ کو ان کی بیش وبہا خدمات کے لئے مومنٹوسے بھی سرفراز کئے گئے ۔ واضح رہے کہ یہ پروگرام جامعہ اسکول ٹیچر ایسوسی ایشن کی طرف سے انعقاد کیا گیا تھا جس میں ڈاکٹر اما م عمیر احمد الیاسی ، پروفیسر طاہر حسین ، مرزا قمرالاسلام ، ذاکر نگر کونسلر شعیب دانش ، انجینئر جمال الدین ، کرائم برانچ اے سی پی پنکج سنگھ ٹھاکر، وغیرہ مہمان خصوصی کی حیثیت سے شر یک تھے ۔ اس موقع سے جامعہ اسکول ٹیچر ایسوسی ایشن کے صدر سید مسرور علی ، سکریٹری حارث الحق ، جوائنٹ سکریٹر ی جمال نقوی کے ساتھ جامعہ سینئر سکنڈری اسکول کے پرنسپل مظفر حسین اور جامعہ مڈل اسکول کے پرنسپل محمد مرسلین نے مہما ن گرامی کا پر جوش استقبال کیااور ان کی اعزاز میں مومنٹو بھی پیش کئے ۔ پروگرام میں نظامت کی ذمہ داری امان اللہ فہد استاد جامعہ مڈل اسکول نے ادا کی جبکہ اس موقع سے جامعہ مڈل اسکول ، جامعہ سینئر سکنڈری اسکول ، سید عابد سینئر سکنڈری اسکول ، جامعہ گرلس سینئر سکنڈری اسکول ، مشیر فاطمہ نرسری اسکول کے تمام اساتذہ اور اسکول ٹیچر ایسو سی ایشن کے ذمہ داران موجو دتھے۔