صفا ٹیلرنگ سنٹرس کے ساتویں بیچ کی کامیاب طالبات میں انعامات و اسنادات کی تقسیم

حیدر آباد 19دسمبر(پریس ریلیز)صفا بیت المال کے زیر اہتمام شہر حیدرآباد کے مختلف محلوں ملک پیٹ، راجندر نگر،وٹے پلی، ملے پلی، شاستری پورم، کالاپتھر، حافظ بابا نگر اور گولکنڈہ میں خواتین وطالبات کو خود مکتفی اور باہنر بنانے کی غرض سے مفت ٹیلرنگ سنٹرس کا سلسلہ چل رہا ہے ، ان تمام سنٹرس پر ماہر معلمات کی نگرانی میں بلالحاظِ مذہب خواتین و طالبات کو مفت تربیت دی جارہی ہے ، تربیت حاصل کررہی طالبات کا چھ مہینہ میں کورس مکمل کرکے امتحان لیا جاتا ہے اور جو اس امتحان میں کامیابی حاصل کرتے ہیں انہیں اسنادات سے نوازا جاتا ہے ، اور اول ، دوم اور سوم پوزیشن لانے والی طالبات کو سند کے ساتھ مومنٹو بھی دیا جاتا ہے ، چنانچہ ان سنٹرس میں ساتویں بیاچ کی تکمیل پر تمام طالبات کا امتحان لیا گیا اور ا ن میں کامیاب ہونے والی 110 طالبات کو 19ڈسمبر بروز منگل صبح 11بجے دفتر صفا بیت المال پر واقع کانفرنس ہال میں مولانا غیاث احمد رشادی صاحب صدر صفا بیت المال انڈیا کے ہاتھوں اسنادات اور مومنٹو سے نوازا گیا۔ اس موقع پر صدر محترم نے ان طالبات سے اپنے ہنر کو رو بہ کار لانے اور خود داری کے ساتھ زندگی گزارنے کی ترغیب دی۔ان سنٹرس پر عنقریب اگلی بیاچ کا آغاز ہوگا۔