لڑکیاں دودھ لینے گئی تھیں کھٹال پر ، تبھی جرائم پیشوں نے کردی فائرنگ

آرہ ،16 دسمبر ( نمائندہ ) بھوجپور ضلع میں مجرموں کی منصوبے لگاتار بڑھ رہے ہیں ۔ کبھی رنگداری کو لے کر بینک ملازم کو گولی مار ی جاتی ہے تو کبھی معمولی تنازعہ میں گولی چلائی جاتی ہے۔ سنیچر کی صبح نامعلوم مسلح جرائم پیشوں نے جگدےو نگر محلے میں فائرنگ کر دہشت پھیلا دی۔ جانکاری کے مطابق جگدےو نگر محلہ میں صبح کچھ لڑکیاں دودھ لینے کے لئے گھر سے کھٹال کی طرف گئی تھیں تبھی وہاں کھڑے کچھ غیر سماجی عناصر نے اچانک اندھا دھند فائرنگ کرنا شروع کر دیا۔ فائرنگ کے واقعہ میں ایک نوجوان خاتون کو پیٹ میں گولی لگی ۔ اس کے علاج کے لئے آرہ صدر ہسپتال لایا گیا، جو فی الحال خطرہ سے باہر بتائی جارہی ہے۔ اس واقعہ کے بعد پولس افسران کیمرے کے سامنے بولنے سے انکار کررہے ہیں۔ پولس کے مطابق معاملہ عاشق معشوق کا بتایا جارہا ہے۔