مودی 31 دسمبر اور یکم جنوری کو ویڈیو کانفرنس کریں گے

نئی دہلی، 30 دسمبر (یو این آئی) وزیراعظم نریندر مودی کل سال کے آخری دن اور پرسوں نئے سال کے پہلے دن دو اہم ویڈیو کانفرنسوں سے خطاب کریں گے ۔ 31 دسمبر کو وزیراعظم کیرلہ کے شیواگری مٹھ میں 85ویں شیوگری درشن تقریبات کے افتتاحی پروگرام سے ویڈیو کے ذریعہ خطاب کریں گے ۔ یہ اطلاع وزیراعظم کے دفتر سے جاری ایک بیان میں دی گئی ہے ۔نئے سال کے پہلے دن یکم جنوری 2018 کو ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ مسٹر مودی کلکتہ میں پروفیسر ایس این بوس کی 125ویں سالگرہ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کریں گے ۔پروفیسر ستیندر ناتھ بوس ایک ممتاز ہندوستانی فزسٹ تھے ۔ کوانٹم میکینک پر اپنے خدمات کے لئے وہ کافی مشہور ہوئے ۔ بوس انسٹائن اسٹیٹکس کی بنیاد فراہم کی۔