نیوزی لینڈ نے ویسٹ انڈیزکو شکست دے کر کیاسیریز پر قبضہ

کرائسٹ چرچ، 23 دسمبر (یواین آئی) ہینری نکولس اورٹاڈ ایسلے کے مابین چھٹے وکٹ کے لئے 130 رن کی شراکت کے بعد ٹرینٹ بولٹ (34 رن پر سات وکٹ) کی گیندبازی سے نیوزی لینڈ نے ہفتہ کو دوسرے ون ڈے میں ویسٹ انڈیز کو 204 رنز کے بڑے فرق سے شکست دے دی ۔ اسی کے ساتھ کیوی ٹیم نے دو۔صفر سے سیریز پر بھی قبضہ کر لیا ہے ۔ ویسٹ انڈیز نے کرو یا مرو کے اس میچ میں ٹاس جیت کر میزبان ٹیم کو پہلے بلے بازی کا موقع دیا جو سرے سے غلط ثابت ہوا اور نیوزی لینڈ نے مقررہ 50 اوور میں چھ وکٹ پر 325 رن کا بڑا اسکور بنایا۔ اس بڑے ہدف کے جواب میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم 28 اوور میں 121 رن پر ہی آل آ¶ٹ ہو گئی۔ ویسٹ انڈیز کی خراب بلے بازی کا اندازہ اسی سے ہو جاتا ہے کہ شائ¸ ہوپ 23 رن اور ایشلے نرس 27 رنز بنا کرٹیم کے بڑے اسکورر رہے ۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے بولٹ نے 10 اوور میں 34 رن دے کر سب سے زیادہ سات وکٹ حاصل کیے جو ان کے کیریئر کی بہترین کارکردگی بھی ہے ۔لک¸ فرگیوسن نے 17 رن دے کر تین وکٹ حاصل کئے ۔ ویسٹ انڈیز کی شروعات کافی خراب رہی اور اس کے سلامی بلے باز ایون لوئیس 10 رنز بنا کر جبکہ کائل ہوپ چار رن پر ہی آ¶ٹ ہو گئے ۔ دونوں کو بولٹ نے آ¶ٹ کیا۔ تیسرے نمبر پر اترے شائ¸ ہوپ نے 19 گیندوں میں تین چوکے لگا کر 23 رن بنائے لیکن دوسرے سرے سے انہیں مدد نہیں ملی اور انہیں اور ھیتمائر (02) کو بھی بولٹ نے پویلین بھیج دیا۔ویسٹ انڈیز ٹیم کے 52 رنز پر شروع کے چاروں وکٹ بولٹ نے ہی حاصل کیے ۔ اس کے بعد دیگر کیوی گیندباز لاک¸ نے جیسن محمد (18)، کپتان جیسن ہولڈر (13) اور رسل پاول (صفر) کو آ¶ٹ کیا۔اگرچہ بولٹ یہیں نہیں رکے اور نرس (27)، کوٹریل (08) اور شینن گیبریل (صفر) کے باقی کے تینوں وکٹ حاصل کرکے انہوں نے ویسٹ انڈیز کی اننگز سمیٹ دی۔انہیں اس کارکردگی کے لیے مین آف دی میچ منتخب کیا گیا۔ اس سے پہلے کیوی ٹیم نے شاندار شروعات کرتے پہلے وکٹ کے لئے 50 رن جوڑے ۔جارج ورکر نے 53 گیندوں کی اننگز میں چار چوکے اور دو چھکے لگا کر 58 رن بنائے جبکہ کولن منرو نے 30 رن بنائے ۔ راس ٹیلر نے بھی نصف سنچری بنائی اور 66 گیندوں میں پانچ چوکے لگا کر 57 رنز کی اننگز کھیلی۔چھٹے وکٹ کے لئے نکولس نے اور ایسلے نے 130 رنز کی سنچری شراکت کی ۔ نکولس نے 62گیندوں میں سات چوکے اور دو چھکے لگا کر 83 رن اور ایسلے نے 45 گیندوں میں ایک چوکا اور دو چھکے لگا کر 49 رن بنائے ۔ وہ اپنی نصف سنچری سے ایک رن ہی دور تھے کہ کوٹریل نے انہیں بولڈ کیا۔ ویسٹ انڈیز کیلئے شیلڈن کوٹریل 62 رن پر تین وکٹ حاصل کرکے کامیاب گیندباز رہے جبکہ ہولڈر کو 52 رن پر دو وکٹ ملے ۔