پاپولر فرنٹ کے چیئرمین کی مغربی بنگال میں مقتول افرازل کے اہل خانہ سے ملاقات

نئی دہلی 25دسمبر(پریس ریلیز) پاپولر فرنٹ آف انڈیا کے چیئرمین ای ابوبکر نے ۱۲ دسمبر ۷۱۰۲ کو مغربی بنگال کے ریاستی صدر محمد شہاب الدین، سکریٹری حلقہ عارف خان و دیگر لیڈران کے ہمراہ محمد افرازل خان کے اہل خانہ سے ملاقات کی۔ محمد افراز ل خان کو ۶ دسمبر کے دن راجستھان کے ایک ہندو جنونی شمبھو لال ریگر نے مفر وضہ لو جہاد کا بہانہ بناکر بڑی بے دردی سے قتل کر دیا تھا۔ پچاس سالہ افرازل مغربی بنگا ل کے مالدہ ضلع میں جلال پور تھانہ کے سید پور گاﺅں کے رہنے والے تھے۔ اس دردنا ک خبر کو میڈیا کی سر خیوں میں جگہ ملی۔ چیئر مین کے دورے سے قبل حادثے کی خبر ملتے ہی پاپولر فرنٹ آف انڈیا مغربی بنگال کے صو بائی سکر یٹر ی ڈاکٹر محمد مینارل شیخ کی زیر قیاد ت ایک سات رکنی ٹیم ۸ دسمبر ۷۱۰۲ کو ان کے لوا حقین سے ملی تھی۔چیئرمین کے دور ے کے وقت گاﺅں والوں نے افرازل کے خاندان اور مقامی افراد کو جمع کیا۔ ای ابوبکر نے اہل خانہ کے ساتھ ان کے غم میں شر کت کی اور ان کے اور مقتول کے حق میں دعا کی ۔ چیئرمین نے خاندان کی مدد کے لئے ایک لاکھ روپئے دینے کا وعدہ کیا اور یہ یقین دہانی کرائی کہ جب تک ان کو انصاف نہیں مل جاتا پاپولر فرنٹ آف انڈیا ان کے ساتھ کھڑی رہے گی۔ دورہ کرنے والی ٹیم نے مجرم کو سزا دینے اور مقتول کے اہل خانہ کو معا وضہ دینے کا مطالبہ کیا۔ اس موقع پر جمع ہو ئے تین سو سے زائد افراد نے چیئر مین کی باتوں کو بغور سنا۔ راجستھان کے گاﺅ ں میں جس وقت یہ ظالمانہ قتل کی واردات انجام دی گئی،اس وقت پاپولر فرنٹ راجستھا ن کے صوبائی لیڈران نے موقع واردات پر پہنچ کر مقتول کی لاش کو وہا ں سے مالدہ لے جا نے میں اہل خانہ کی مدد کی۔ چیئر مین اور ان کی ٹیم کے دورے سے گاﺅں والوں کے در میان یہ امید پیدا ہوئی ہے کہ انہیں انصاف ضرور ملے گا۔