پولارڈ، نارائن اور سیموئلز ٹوئنٹی 20 سیریز سے باہر

نیلسن، 28 دسمبر (یو این آئی) نیوزی لینڈ کے دورے پر ٹیسٹ اور ون ڈے میں کلین سویپ کا سامنا کرنے والی ویسٹ انڈیز کو اس وقت ایک اور جھٹکا لگا جب اس کے تین اہم کھلاڑی آل را¶نڈر کیرون پولارڈ، مارلن سیموئلز اور لیگ اسپنر سنیل نارائن جمعہ سے یہاں شروع ھونے والی تین میچوں کی ٹوئنٹی 20 سیریز سے باہر ہو گئے ۔ عالمی چمپئن ویسٹ انڈیز کو نیوزی لینڈ کے دورے پر اب تک ٹیسٹ میں 0۔2 سے اور ون ڈے میں 0۔3 سے کلین سویپ کا سامنا کرنا پڑا ہے اور اب کھلاڑیوں کے زخمی ہونے کی وجہ ٹوئنٹی 20 سیریز میں بھی اسے گہرا جھٹکا لگا ہے ۔پولارڈ اور نارائن ذاتی وجوہات پر سیریز سے ہٹ گئے ہیں جبکہ سیموئلز چوٹ کی وجہ سے باہر ہو گئے ہیں۔ ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ نے ایک بیان میں بتایا کہ پولارڈ کی جگہ شمرون ھیتمیر کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے ۔پولارڈ نے ویسٹ انڈیز کے لئے اب تک 56 ٹوئنٹی 20 بین الاقوامی میچ کھیلے ہیں جس میں انہوں نے 768 رن بنانے کے علاوہ 23 وکٹ بھی حاصل کئے ہیں۔ دو بار عالمی چمپئن ویسٹ انڈیز نے کارلوس بریتھویٹ کی کپتانی میں سات ٹوئنٹی 20 میچ جیتے ہیں جبکہ چھ ہارے ہیں۔ویسٹ انڈیز نے مسلسل پانچ میچ جیتے ہیں جبکہ نیوزی لینڈ نے اپنے گزشتہ پانچ میچوں میں تین جیتے ہیں اور دو ہارے ہیں۔