گلابی شہرمیں خطاب بچانے اتریں گے وجیندر

نئی دہلی، 04 دسمبر (یو این آئی) مسلسل نو پرو مقابلے جیتنے والے ہندستان کے اسٹار پروفیشنل باکسر وجیندر سنگھ آیندہ 23 دسمبر کو گھانا کے چمپئن ارنسٹ امجو کے خلاف ڈبلیوب¸ او ایشیا پیسفک ائیریٹل سپر مڈل ویٹ کا خطاب بچانے اتریں گے ۔ راجستھان کی گلابی شہر جے پور کے تاریخی سوائی مان سنگھ انڈور اسٹیڈیم میں ہونے والے اس مقابلے کو ‘راجستھان رمبل’ کا نام دیا گیا ہے ۔ڈبلیوب¸ او رینکنگ میں نویں نمبر پر قائم وجیندر نے پانچ اگست کو اپنے پچھلے مقابلے میں چین کے نمبر ون باکسر ذوالفقار محمد علی کو شکست دے کر ڈبلیوب¸ او ایشیا پیسفک ائیریٹل سپر مڈل ویٹ کا خطاب جیتا تھا اور اپنے ڈبلیوب¸ او ایشیا پیسفک کے خطاب کا دفاع کیا تھا۔ سال 2009 میں پرو باکسنگ میں ڈیبو کرنے والے وجیندر نے اپنے گزشتہ نو مقابلوں میں سات میں ناک آ¶ٹ میں جیت درج کی ہے ۔وہ اپنے گزشتہ نو مقابلوں میں اب تک 40 را¶نڈ کھیل چکے ہیں۔وجیندر نے ہندوستان میں اب تک تین مقابلے کھیلے ہیں اور تینوں میں ہی انہوں نے جیت درج کی ہے ۔ وجیندر نے اس سے پہلے گزشتہ سال دسمبر میں تنزانیہ کے فرانسس چیکا کو چت کرکے ڈبلیوب¸ او ایشیا پیسفک خطاب اپنے نام کیا تھا جبکہ پرو باکسنگ میں انہوں نے اپنا پہلا خطاب گزشتہ سال جولائی میں آسٹریلیا کے کیری ہوپ کو شکست دے کر جیتا تھا۔وجیندر کے علاوہ دیگر پرو ہندستانی باکسر بھی اس میں حصہ لیں گے ۔ ہندستانی مکے باز نے اپنے اگلے مقابلے کو لے کر کہاکہ جے پور میں ہونے والے میرے پرو کیریئر کے 10 ویں مقابلے کو لے کر میں بہت خوش ہوں۔میں گزشتہ دو ماہ سے رنگ میں سخت محنت کر رہا ہوں۔ مقابلے میں اب تین ہفتے کا وقت بچا ہے اور میں اپنا خطاب بچانے کے لئے حوصلہ افزا ہوں۔مجھے پورا یقین ہے کہ جے پور کے لوگوں کو ایک بڑا مقابلہ دیکھنے کو ملے گا اور وہ آپ کے ا سٹار باکسر کو دیکھنے ضرور آئیں گے ۔ گھانا کے امجو وجیندر کے خلاف ہونے والے میچ سے اپنے کیریئر کی 26 ویں جیت درج کرنا چاہتے ہیں۔ویسٹ افریقی باکسنگ یونین مڈل ویٹ چمپئن اور گھانا کے مڈل ویٹ چمپئن امجو نے اپنے کیریئر میں اب تک کل 25 فائٹ لڑی ہیں۔ان میں سے انہوں نے 21 ناک آ¶ٹ سمیت 23 میں جیت درج کی ہے اور دو مقابلے ہارے ہیں۔ایشیا میں ان کا یہ پہلا مقابلہ ہے ۔ امجو نے کہاکہ مجھے معلوم ہے کہ وجیندر ایک اچھے باکسر ہیں اور اپنے پرو کیریئر میں وہ اب تک ناقابل شکست رہے ہیں۔لیکن مقابلے کے دن میں انہیں سخت چیلنج دوں گا اور مجھے یقین ہے کہ انہیں اپنے گھریلو ناظرین کے سامنے دونوں خطاب گنوانے ہوں گے ۔ وجیندر کا میرے جیسے تجربہ کار باکسر سے اب تک سامنا نہیں ہوا ہے ۔انہیں رنگ میں ہی پتہ چلے گا کہ سخت مقابلہ کیسا ہوتا ہے ۔میں انہیں 3۔4 را¶نڈ میں ہی ناک آ¶ٹ کر دوں گا اور میں اس کے لئے مکمل طور پر تیار ہوں۔