یمن:نہم پر اتحادی طیاروں کے شدید حملے

صنعائ12دسمبر (آئی این ایس انڈیا )یمن میں آئینی حکومت کو سپورٹ کرنے والے عرب اتحاد کے طیاروں نے صنعاءکے شمال مشرق میں نہم گورنری میں حوثیوں کے ٹھکانوں اور ک±مک پر شدید حملے کیے ہیں۔مقامی ذرائع کے مطابق حملوں میں باغیوں کا جانی اور مادی نقصان ہوا۔دوسری جانب اتحادی افواج نے باور کرایا ہے کہ وہ یمنی اراضی کو حوثی ملییشا کے کنٹرول سے واپس لینے کا مصمم ارادہ رکھتی ہیں۔صنعاءمیں حوثیوں نے سکیورٹی اقدامات کو انتہائی سخت کر دیا ہے۔ ذرائع نے واضح کیا کہ ملیشیا کے سیکڑوں ارکان کو دارالحکومت کے شمالی داخلی راستے پر تعینات کر دیا گیا ہے۔ادھر سیاسی طور پر سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں اقوام متحدہ کی ٹیم نے عرب اتحاد کی قیادت اور یمنی حکومت کے نمائندوں کے ساتھ ملاقاتیں کیں۔ اس دوران عرب اتحاد کی جانب سے زیرِ عمل میکانزم پر بات چیت کی گئی جس کا مقصد حوثیوں کے لیے ہتھیار اور میزائلوں کی اسمگلنگ کو روکنا ہے۔