کرنول۔ 18جنوری( یو این این) تحفظ شریعت واصلاح معاشرہ کے عنوان پر19جنوری بروزجمعہ بعد نمازمغرب عثمانیہ کالج میدان کرنول میںعظیم الشان جلسہ¿ عام منعقدکیاجارہاہے۔اسی ضمن میںمسجدرسا لدا ر کے احاطہ میںایک پریس کانفرنس منعقدکی گئی۔صدرمسلم پرسنل لاءبورڈضلع کرنول مولاناسیدذاکراحمدرشادی نے کہاکہ ملک کے حالات نازک سے نازک ہوتے جار ہے ہیں،مذہبی معاملات میںدخل اندازی کی جاری ہے، تین طلاق کولے کرحکومت بڑھاوادے رہی ہے،گا ئے ،بابری مسجدمقدمہ اورحج کوٹہ وغیرہ مسائل سے مسلمان پر یشان کئے جارہے ہیں،ایسے میںہمارااولین فریضہ بنتا ہے کہ اپنی اتحادکاثبوت دیں۔نائب صدرمولانا محمد عمرنا ظم نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ شریعت میںدخل اندا زی برداشت نہیںکی جائے گی،فسطائیت جمہوریت کے لئے دھبہ ہے،انہوںنے کہاکہ ملک میںقائم امن کی برخواستگی اقلیتوںکے لئے نقصان دہ ثابت ہو سکتی ہے ،مولانانے کہاکہ ہم ڈٹ کرفسطائی طاقتوںکامقابلہ کر یںگے،ہرچیزبرداشت کرسکتے ہیںلیکن شریعت میں مدا خلت برداشت نہیںکریںگے۔مفتی عبدالسلام کوثرنے کہاکہ مذہب اسلام ایک پاک اورحق پرمبنی مذہب ہے، محمدﷺکی شریعت میںکوئی تبدیلی تاقیامت نہیں ہوگی ، ہم سرکٹاسکتے ہیںلیکن شریعت میںمداخلت برداشت نہیںکرسکتے،انہوںنے تمام مسلمان بھائیو ں وبہنوں سے درخواست کی کہ کثیرتعدادمیںشریک ہوکرملی اتحادکا ثبوت دیں۔اس موقعہ پروائی ایس آرکانگریس پارٹی سے عبدالحفیظ خاںصاحب،ایس ڈی پی آئی سے عبداللہ خاں،تلگودیشم پارٹی سے پرویزخاںصاحب،حافظ عبد ا للہ ،مولوی عبدالقدیر،مولوی عبد الما جد اور سیف الدین شریک رہے۔سبھوںنے پریس کانفرنس کے ذریعہ برداران اسلام وخواتین سے درخواست کی کہ وہ ا پنے دوست واحباب کے ساتھ کثیرتعدادمیںشرکت فرما کرملی اتحادکاثبوت دیتے ہوئے شریعت محمد ﷺ میں مداخلت کی مدافعت کریں۔مزیدتفصیلات کے لئے موبا ئل نمبر 9885077303پرربط پیداکیاجاسکتاہے۔
آج کرنول میں’ تحفظ شریعت واصلاح معاشرہ‘کے عنوان پرعظیم الشان جلسہ¿ عام
