نئی دہلی، 2 جنوری (یو این آئی) بین الاقوامی کرکٹ سے گزشتہ سال نومبر میں ریٹائرمنٹ لینے والے سابق ہندستانی تیز گیندباز اشیش نہرا کو آئی پی ایل ٹیم رائل چیلنجرز بنگلور کابالنگ کوچ اور جنوبی افریقہ کے کھلاڑی گیری کسٹرن کو ٹیم کا بیٹنگ کوچ مقرر کیا گیا ہے ۔ انڈین پریمیئر لیگ کے 2018 میں ہونے والے سیشن سے پہلے آرسی بی کیلئے اسے کوچنگ اسٹاف میں اہم تبدیلی مانا جا رہا ہے ۔صرف دو ماہ قبل ہی نہرا نے اپنے 18برس کے طویل کرکٹ کیریئر سے ریٹائرمنٹ لیا تھا۔ انہوں نے 132 ٹوئنٹی 20 میچوں میں 7.7 کے اکونوم¸ ریٹ سے 162 وکٹ لئے ہیں۔ ٹیم انڈیاکے تیز گیند باز نہرا نے عمر کے اس پڑا¶ پر بھی کھیل کے اعلی سطح پر رہتے ہوئے کرکٹ کو الوداع کہا ہے ۔ وہ نیشنل ٹیم میں بہت سے نوجوان تیز گیند بازوں کے لیے اتالیق کے کردار میں رہے جس میں بھونیشور کمار اور جسپریت بمراہ جیسے کھلاڑی بھی شامل ہیں۔ لیکن یہ پہلا موقع ہے جب وہ کسی بھی شکل میں کوچنگ کریں گے ۔ بلے بازی کوچ کے کردار میں آرسی بی نے کسٹرن کو شامل کیا ہے جو ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے ‘گرو گیری’ کے نام سے مشہور ہیں اور 2011 میں ہندستان کو بطور چیف کوچ عالمی کپ چیمپئن بنانے کا کریڈٹ انہی کو جاتا ہے ۔ کسٹرن کے پاس نہرا سے الگ کوچنگ کا بے پناہ تجربہ ہے ۔ کسٹرن 2012 میں ہندستانی ٹیم کو ٹیسٹ رینکنگ میں نمبر ون پر پہنچانے کے بعد اپنے گھر واپس لوٹ گئے تھے ۔ اگرچہ وہ جنوبی افریقی ٹوئنٹی 20 میں بطور کوچ بہت کامیاب نہیں رہے ہیں اور آئی پی ایل ٹیم دہلی ڈیئر ڈیولس نے 2015 میں کوچ کے عہدے کی مدت کے ایک سال قبل ہی ہٹا دیا تھا۔ وہ ابھی بگ بیش لیگ میں ہوبارٹ ھرکینس کے ساتھ ہیں اور اس ٹورنامنٹ کے بعد ہندستان آئیں گے ۔ رائل چیلنجرز بنگلور نے ایک مرتبہ پھر ٹیم کا چیف کوچ ڈینیل وٹوری کو بنایا ہے ۔ 2008 میں آئی پی ایل کے پہلے سیزن سے اب تک آر سی بی نے ایک بھی خطاب نہیں جیتا ہے ۔ وٹوری نے کہا ”میں گیری اور آشیش کو اسپورٹ اسٹاف میں شامل کئے جانے سے بہت خوش ہوں۔ دونوں کے پاس کرکٹ کا اچھا تجربہ ہے اور ہم ان کے ساتھ نئے سیزن میں اچھی کارکردگی دکھانے کی امید کرتے ہیں۔ کوچنگ اسٹاف کی حالیہ سیشن میں سب سے بڑی ذمہ داری 27 اور 28 جنوری کو ہونے والی نیلامی میں بنگلور کے لئے نئی اور مضبوط ٹیم کا انتخاب ہوگا۔
آر سی بی کے لئے نہرابالنگ اور کسٹرن بیٹنگ کوچ منتخب
