اشون کی ہرحال میں واپسی کی کوشش کرے گی چنئی:دھونی

چنئی، 19 جنوری (یو این آئی) چنئی کو اپنا دوسرا گھر بتاتے ہوئے چنئی سپر کنگس کے کپتان مہندر سنگھ دھونی نے جمعہ کو کہا کہ ان کی فرنچائزز آئی پی ایل کے اگلے ورژن کے لئے ہر حال میں آف اسپنر روی چندرن اشون کو اپنی ٹیم میں شامل کرنے کی کوشش کرے گی۔ دو سال کی معطلی کے بعد آئی پی ایل میں لوٹ رہی س¸ ایس کے نے اشون کو رٹین نہیں کیا تھا جس کے بعد بنگلور میں 27 اور 28 جنوری کو ہونے والی نیلامی میں اب انہیں باقی کھلاڑیوں کے ساتھ اترنا ہوگا۔انڈیا سیمنٹ کے پروموشنل پروگرام میں حصہ لینے آئے دھونی نے یہاں صحافیوں سے کہا کہ ہم یقینا اشون کو واپس ٹیم کا حصہ بنانے کی کوشش کریں گے ۔ آئی پی ایل کی سب سے کامیاب ٹیم چنئی کو سال 2013 میں اسپاٹ فکسنگ اور سٹے بازی کے سبب دو سال کیلئے معطل کر دیا گیا تھا جو اس سال سے ٹوئنٹی 20 ٹورنامنٹ میں دوبارہ واپسی کر رہی ہے ۔چنئی نے دھونی کے علاوہ سریش رینا اور رویندر جڈیجہ کو رٹین کیا تھا لیکن اشون کو نیلامی کیلئے ریلیز کر دیا گیا ہے ۔ نیلامی میں اشون کے آنے کو لے کر دھونی نے کہا کہ میں نے ہمیشہ کہا ہے کہ یہ مشکل فیصلہ ہوتا ہے ۔ہم نے ایسا پہلے بھی کیا ہے ۔ہم نیلامی میں یقینا اشون پر دا¶ لگائیں گے ۔اشون مقامی کھلاڑی ہیں اور ہم چاہتے ہیں کہ زیادہ مقامی کھلاڑیوں کو ہم اپنی ٹیم میں شامل کریں۔ ہندستانی وکٹ کیپر بلے باز نے کہا کہ ہمارے پاس میچ میں دو رائٹ ٹو میچ کے اختیارات ہیں۔ ہم نے پہلے ہی تین ہندستانی کھلاڑیوں کو رٹین کر لیا ہے اور اب ہمارے پاس یہ اختیار نہیں بچتا ہے اس لئے اشون پر بولی لگا کر ہی ہمیں انہیں اپنی ٹیم میں شامل کرنا ہوگا۔ی الحال اسے لے کر کچھ نہیں کہا جا سکتا۔دھونی نے کہا کہ اشون نیلامی میں چنئی کے لئے پہلی پسند رہیں گے لیکن آگے وقت آنے پر طے ہو گا ۔ سابق کپتان نے ساتھ ہی بتایا کہ کئی فرنچائزیز نے انہیں بھی اپنی ٹیم کا حصہ بنانے کیلئے رابطہ کیا تھا لیکن وہ چنئی کے علاوہ اور کسی ٹیم کے بارے میں نہیں سوچتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ میرے لیے چنئی کے علاوہ اور کسی ٹیم کے لئے کھیلنا سوچ سے ہی باہر ہے ۔چنئی تو میرا دوسرا گھر ہے ۔ ہندستانی کرکٹر نے کہا کہ انہیں چنئی کے شائقین سے بہت حمایت اور محبت ملی ہے جس کی وہ جاری رکھنے کیلیے بھی امید کرتے ہیں۔انھوں نے کہا کہ چنئی کے پرستاروں نے مجھے گزشتہ چند برسوں میں اپنا لیا ہے اور اس سے بڑی کوئی اور بات نہیں ہو سکتی ہے ۔یہ میرے لئے بہت خاص جگہ ہے اور میں کسی اور فرنچائزز کے ساتھ کھیلو ں اس کا سوال ہی نہیں اٹھتا ہے ۔ معطلی کے بعد واپسی اور ٹیم کی شبیہ کو لے کر دھونی نے کہا کہ مجھے نہیں لگتا کہ آئی پی ایل میں اٹھے تنازعہ سے ہماری ٹیم کی شبیہ کو کسی طرح سے نقصان ہوا ہے ۔جی ہاں، جب اس کو دو سال کے لئے معطل کیا گیا تو ہمیں کافی نقصان ہوا۔ہم ایک خاندان کی طرح ہیں اور اتار چڑھاو میں ہمیشہ ساتھ رہے ہیں۔