ما¶نٹ مانگنوئی،14جنوری(یواین آئی) پرتھوی شا(94رنز)کی زبردست ہاف سنچری کے بعد شیوم ماوی اور کملیش ناگرکوٹی (تین -تین وکٹ)کی بہترین گیندبازی کی بدولت انڈیا انڈر -19نے اپنے عالمی کپ ٹورنامنٹ کی زبردست شروعات کرتے ہوئے آج آسٹریلیا کو 100رنز سے شکست دی۔ انڈیا انڈر -19کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے کا فیصلہ کیا اور 50اوور میں سات وکٹ پر 328رنز کا بڑا ہدف کھڑا کردیا۔اس کے جواب میں ہدف کا تعاقب کرنے اتری آسٹریلیائی ٹیم ہندوستانی گیندبازوں سے مقابلہ نہیں کرسکی اور 42.5اوور میں 228رنز پر آل آ¶ٹ ہوگئی۔ہندوستانی ٹیم کے بلے بازوں اور گیندبازوں نے زبردست کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور سلامی بلے بازوں پرتھوی اور منجوت کالرا نے پہلے وکٹ کے لئے 180رنز کی شراکت کرکے میچ کی مضبوط بنیاد رکھی۔پرتھوی نے 100گیندوں میں آٹھ چوکے اور دو چھکے لگاکر 94رنز کی مضبوط اننگ کھیلی حالانکہ سنچری پوری ہونے سے چھ رنز پہلے ہی آسٹریلیائی گیندباز ول سدرلینڈ نے انہیں آ¶ٹ کرکے ہندوستانی ٹیم کا پہلا وکٹ لیا۔منجوت نے 99گیندوں میں 12چوکے اور ایک چھکا لگاکر 86رنز بنائے اور تیسرے بلے باز شبھم گل نے بھی ہاف سنچری بنائی اور ہندوستان کو ہمالیائی اسکور تک پہنچایا۔شبھم نے 54گیندوں میں چھ چوکے اور ایک چھکا لگایا اور 63رنز بنائے ۔ہندوستان کے تینوں اوپننگ بلے بازوں نے ہاف سنچری بنائی۔ہمانشو رانا(14)رنز بناکر جبکہ شبھم 272 کے اسکور پر چوتھے بلے باز کے طورپر آ¶ٹ ہوئے ۔نچلی فہرست میں ابھیشیک شرما نے 23رنز بنائے ۔ناگرکوٹی (11)اور آرین جویال (8)ناٹ آ¶ٹ رہے ۔پرتھوی شا کو ان کی زبردست اننگ کے لئے مین آف دی میچ منتخب کیاگیا۔آسٹریلیائی ٹیم کی جانب سے جیک ایڈورڈس 9اوور میں 65رنز پر چار وکٹ لے کر سب سے زیادہ کامیاب رہے ۔انہوں نے ہندوستان کے درمیانی اور نچلی فہرست کے بلے بازوں کو آ¶ٹ کیا۔سدرلینڈ،پرم اپل اور آسٹن وا کو ایک ایک وکٹ ملا۔ہندوستان سے ملے بڑے اسکور کا تعاقب کرنے اتری آسٹریلیائی ٹیم کی بھی میچ میں اچھی شروعات رہی اور ایڈورڈس (73)اور میکس براینٹ (29) نے پہلے وکٹ کے لئے 57رنز بنائے ۔ایڈورڈس نے 90گیندوں کی اننگ میں چھ چوکے اور ایک چکھا لگاکر ہاف سنچری بنائی۔حالانکہ ہندوستانی گیندبازوں ماوی اور ناگرکوٹی نے آسٹریلیا کی درمیانی اور نچلی فہرست کو فلیڈ پر ٹکنے نہیں دیا۔بیکسٹر ہولٹ(39)کو ماوی نے ایل بی ڈبلیو کرکے آسٹریلیا انڈر -19کا آخری وکٹ نکالا اور پوری ٹیم 228پر ڈھیر ہوگئی۔ہندوستانی ٹیم کی جانب سے ماوی نے 8.5اوور میں 45رنز پر تین وکٹ اور ناگرکوٹی نے 29رنز پر تین وکٹ نکالے ۔ابھیشیک اور اے ایس رائے کو ایک ایک وکٹ ملا۔
انڈر 19ورلڈ کپ :بھارت نے جیت سے کیا آغاز
