میلبورن، 2 جنوری (یو این آئی) بین الاقوامی کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان چوتھے ایشیز ٹیسٹ کے لئے میلبورن کرکٹ گرا¶نڈ ( ایم سی جی ) کی پچ کو خراب قرار دیا ہے ۔ اس پچ پر پانچ دن میں صرف 24 وکٹ گرے اور بالاآخر میچ ڈرا ہوگیا۔ آسٹریلیا اور انگلینڈ دونوں ہی ٹیموں نے اس پچ پر تنقید کی تھی جہاں میزبان ٹیم نے پہلی اننگز میں 327 رن بنائے اور دوسری اننگز میں چار وکٹ پر 263 رن بنا کرباری ڈکلیئر کر دی تھی جبکہ انگلینڈ نے اپنی واحد اننگز میں 491 رن بنائے لیکن پھر بھی وہ جیت نہیں سکی اور میچ ڈرا ہو گیا۔ میچ ریفری رنجن مدوگالے نے اپنی رپورٹ میں آئی سی سی کو پچ کی تفصیلات دی ہے ۔ انہوں نے کہا ”ایم سی جی پچ پر اچھال بہت کم تھا اور یہ دھیمی پچ میچ کے ساتھ اور دھیمی ہوتی گئی۔ پانچ دن کے میچ میں بھی پچ کی حرکت میں کوئی تبدیلی نہیں آئی اور اس پر قدرتی طور پر بھی کوئی تبدیلی نظر نہیں آئی۔ میچ حکام نے بھی ایم س¸ ج¸ کی پچ کو لے کر تشویش ظاہر کی تھی۔ مدوگالے نے کہا ”اس پچ پر گیند اور بلے سے برابری کا کھیل نظر نہیں آیا۔ نہ تو اس نے بلے بازوں کی خاص مدد کی اور نہ ہی گیندبازوں کو وکٹ لینے کے مواقع دیئے ۔” آئی سی سی نے کہا کہ کرکٹ آسٹریلیا (سی اے ) کے پاس اب آئی سی سی کی اس رپورٹ پر جواب دینے کے لئے دو ہفتے کا وقت ہے ۔ سی اے کے چیف ایگزیکٹو جیمز سدرلینڈ نے کہا کہ آسٹریلیا بورڈ مستقبل میں ایسی صورتحال دوبارہ پیدا نہیں ہونے دے گا اور گرا¶نڈ اسٹاف سے اس سے متعلق بحث کی جائے گی۔ سدرلینڈ نے کہا ”ہم سبھی کے لئے یہ درجہ بندی بہت مایوس کن ہے ۔ ہم سبھی اچھے بین الاقوامی میچ کرانے کے لئے میچ منظم سائٹس پر مل کر کام کرتے ہیں۔ ہم آئی سی سی کے مشورہ کو ضرور مانیں گے اور ماہرین اور کھلاڑیوں کے ساتھ مل کر میلبورن کرکٹ کلب کے ساتھ کام کریں گے تاکہ ایسا دوبارہ نہ ہو۔ آئی سی سی کے تجزیہ کے مطابق ایم س¸ ج¸ ٹیسٹ آخری تھا۔نئے عمل کے حساب سے اگر کوئی میدان خراب درجہ بندی پاتا ہے تو اسے منفی پوائنٹس دیئے جاتے ہیں جو آئندہ پانچ برسوں کیلئے م¶ثر ہوں گے ۔ آئی سی سی نے بتایا کہ ایک منفی پوائنٹس کسی مقام کو تب دیا جاتا ہے جب میچ ریفری اسے اوسط سے کمتر سمجھتا ہے جبکہ تین سے پانچ منفی پوائنٹس ان مقامات کو دیئے جاتے ہیں جن کی پچوں کو بے حد خراب یا نامناسب قرار دیا جاتا ہے ۔ کسی مقام کو اگر پانچ پوائنٹس ملتے ہیں تو وہ آئندہ 12 برسوں تک کوئی بین الاقوامی میچ منظم نہیں کر سکتا ہے اور اگر یہ پوائنٹس بڑھ کر 24 ہو جاتے ہیں تو اس مقام پر 24 ماہ کے وقت تک کوئی بین الاقوامی میچ نہیں کرایا جا سکتا ہے ۔ آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان پانچواں اور آخری ایشیز ٹیسٹ اب جمعرات سے سڈنی میں کھیلا جائے گا۔
ایشیز ٹسٹ کے بعد آئی سی سی نے ایم سی جی پچ کو بھی خراب قرار دیا
