بھوگاﺅں ،مین پوری 5 جنوری (حافظ محمد ذاکر)ستیش چندر دکشت آل انڈیا کرکٹ ٹورنا مےنٹ کے پول بی کے دوسرے میچ میں بریلی الےو ن نے غازی آباد الےون کو آسانی سے شکست د ے کر سیمی فائنل میں حق جما لیا ،اس میچ میں سماجی کارکن ڈاکٹر منوج دیکشت نے کھلاڑیوں سے متعرف ہوئے ،بریلی کے بلے باز پی تم مانجھی کو رو ہن لال ورما پرنسپل نے مین آف دی میچ کے انعام کے طور پر چم چماتی ٹرافی پیش کی جمعہ کو نیشنل ڈگری کالج میں کھیلے گئے پول بی کے دوسر ے میچ میں بریلی کے کپتان ارون پانڈے نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ٹیم نے 15 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 139 رنز بنائے۔ٹیم کی جانب سے بھارگو شرما نے 42 ، مانجھی نے 37، ابھیشیک نے 21 رن بنائے , غازی آباد کی جانب سے گیند بازی کرتے ہو ئے نکھل، اور روی ،نے 3-3، وشال چودھری نے 1 وکٹ حاصل کی. غازی آباد ٹیم مقررہ 15 اوورز بھی نہیں کھیل سکی، 13.3اوورز میں پوری ٹیم 79 رنز پر ڈھیر ہوگئیم غازی آباد کی جانب سے روی نے 21، نکھل نے 14، دےوےشور نے 11 رن بنائے ،جبکہ ٹیم کا دیگر کوئی بلے باز دھائی کا آنکڑا نہیں چھو سکا۔برےلی کی جانب سے اوینا ش نے 3، اوجس اور ارون پانڈے 2-2، انکت اور آشیش نے1-1 وکٹ حاصل کیا. جلج سکسینہ، آشیش پاٹھک ، سرجیت سنگھ راٹھور، اوتار سنگھ، لاکھن سنگھ، ابھسچن یادو، سریندر سنگھ چوہان، منوج ساگر،محمد علی ،محمد فرقان ،محمد ذاکر ، مہاویر شا کیہ، سنجیو مشرا، شےےلےش سکسینہ،حافظ محمد اویس ، وغیرہ لوگ موجود رہے۔بھوگاﺅں ،کرکٹ ٹورنا مےنٹ کمیٹی کے میڈیا انچارج انوپم اوستھی کے مطابق پول بی کا تیسرا میچ دہلی الےون اور رادھے رادھے کرکٹ کلب متھرا کے وسط ہفتہ کو کھیلا جائے گا.
بریلی کی ٹیم کا فائنل میں داخلہ غازی آباد کو دی آسانی سے شکست
