بزمِ غزالاں بےدر نے طلاق بل کو کےا مسترد، مسلم پرسنل لاءمےںمداخلت قرار دیا

بےدر۔7جنوری (ےو اےن اےن) آج اتوار کو دفتر بزم غزالا ں بےدر مےں ا ےک خصوصی اجلا س ”طلاق ثلاثہ بل “ کے تعلق سے منعقد ہوا جس کی صدارت محترمہ نوشاد بےگم صدر بزم غز الا ں بےدر نے کی جبکہ نظامت کے فرائض سکر ےڑ ی رخسانہ نازنےن نے انجام دئے۔ اس اجلاس مےں مرکزی حکومت کے طلاق ثلاثہ بل کو پوری طرح مسترد کرتے ہوئے درج ذےل وجوہا ت بھی بےان کی گئی ہےں۔ طلاق ثلاثہ بل اگر قانو ن بنادےاجاتاہے اور طلاق دےنے والے مردکو تےن سال کی سزامقررکردی جاتی ہے تو دراصل ےہ اےک سےاہ ترےن قانون ہوگاجس کو لاگو کےا جاناصرف اور صرف مسلم پرسنل لاءمےں مداخلت اور مسلم دشمنی ہوگا۔ اس قانون کی آڑ مےں پولےس مسلم مردو ں پر ظلم ڈھائے گی ۔ اور جےلوں مےں اذےت رسانی کی خونےن داستانےں رقم ہوں گی ۔ تےن سال کی سزاءکے بعد مرد ذہنی ، جسمانی اور دلی طورپر بری طرح ٹوٹ پھوٹ جائے گا۔ اور پھراےک خوشگوار زندگی بسر نہےں کرپائے گا۔ باپ کے جےل چلے جانے سے بچے سرپرستی سے محروم دردرکی ٹھوکرےں کھائےں۔ مطلقہ خواتےن کی نئی زندگی کی شروعات کی امےدےں موہوم ہوجا ئےں گی۔ کےونکہ ہمدردی کے لائق سمجھی نہےں جائےں گی ۔ بلکہ سب اس سے نفرت کرےں گے۔ سزا سے بچنے کے لئے مرد طلاق نہ دےں گے بلکہ بےوی کو معلق رکھ کر دوہرا ظلم ڈھائےں گے اور بے راہ روی کا چلن بھی ممکن ہے ۔اس قانون سے مسلم معاشرے کی پاکےزگی متاثر ہوگی۔وکلاءمسلم خواتےن کااستحصا ل کرےں گے ۔ خواتےن کاوقار متاثر ہوگا۔ کرےمنل اےکٹ کے تحت سزا ےافتہ ہونے کے بعد مرد تمام سرکاری سہو لےات سے محروم ہوجائے گا۔ اس پر سزاےافتہ مجرم کاٹھپہ لگ جا ئے گا۔بزم غزالاں کی خوا تےن نے حکومت سے اپےل کی ہے کہ مرکزی حکومت اگر واقعی مسلمان عورتوں سے ہمدردی رکھتی ہے تو سب سے پہلے عورتوں کی عفت وعظمت کی حفا ظت کا انتظام کرے ۔ اس کے ساتھ تعلےم، غرےبی ، صحت وروزگار پر توجہ دے ۔ انھوں نے مسلم ماو¿ں سے گزارش کی ہے کہ وہ ملک کی بدلتی صورتحال کے پےش نظر اپنے گھروں پر توجہ دےں۔ عورتوں کو شرےعت اسلامی سے واقف کروانے کے ساتھ ساتھ مردحضرات کو بھی اس سے واقف کروا ئےں ۔ لہٰذابزمِ غزا لا ں کے عہدےداران اور اراکےن طلاق ثلاثہ بل کو پوری طرح مستر دکرتے ہےں۔ آخر مےں بزم غزالاں کے عہدےد اران اور اراکےن نوشا د بےگم صدر بزم غزالاں، اعزازی صدر محترمہ منہاج بےگم، نائب صدر محترمہ اِرم فاطمہ ، جنرل سکرےڑی رخسانہ نازنےن ، اراکےن مےں ناظرہ بےگم، رفعت النساءاور خوشتر رحمن صاحبہ کے علاوہ قائم مقام سرپرست بزم غزالاں ملک محی الدےن اور نائب سرپرست محمدےوسف رحےم بےدری کے دستخط ہےں۔ دلشاد مہک اور دےگر نے اجلاس مےں شرکت کی