میلبورن، 18 جنوری (یو این آئی) ہندوستانی ٹینس کھلاڑی روہن بوپنا، تجربہ کار لینڈر پیس اور دوج شرن نے آسٹریلین اوپن میں جمعرات کو اپنے جوڑ¸ دارو ں کے ساتھ فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے مرد ڈبلز کے دوسرے را¶نڈ میں جگہ بنا لی۔ بوپنا اور ان کے جوڑی دار فرانس کے ایڈورڈ راجر ویسلین کی 10 ویں سیڈ جوڑی نے امریکہ کے ریان ہیرس اور کینیڈا کے واسیک پوسپسل کی غیر سیڈ جوڑی ایک گھنٹے 12 منٹ میں مسلسل سیٹوں میں 6۔2 ،7۔6 سے شکست دے کر پہلے دور میں جیت درج کی۔ تجربہ کار لینڈر پیس اور پورو راجہ کی ہندستانی جوڑی بھی آسان جیت کے ساتھ دوسرے را¶نڈ میں داخل ہوئی۔ انہوں نے جارجیا کے نکولز باسلاشول اور آسٹریا کے اندریس حیدر موریر کو صرف 56 منٹ میں 6۔2، 6۔3 سے شکست دی۔ہندستانی جوڑی نے میچ میں پانچ ایس لگائے اور تین بار آئے موقع میں تینوں بار حریف جوڑی کی سروس بریک کی۔انہوں نے ساتھ ہی پانچ ایس اور 19 ونرس بھی لگائے ۔ مرد ڈبلز میں دیگر ہندستانی نمائندے دوج شرن نے امریکہ کے راجیو رام کے ساتھ مل کر رومانیہ کے ماریس کوپل اور سربیا کے وکٹر ٹروئیک¸ کو ایک گھنٹے 28 منٹ میں 7۔6، 6۔4 سے شکست دی۔16 ویں سیڈ جوڑی دوسرے را¶نڈ میں اٹلی کے فابیو فوگنن¸ اورا سپین کے مارسیل گرینولرس جوڑی کے خلاف کھیلے گی۔اطالوی-ہسپانوی جوڑی نے آسٹریلیا کے بریڈل¸ مسلی،ایلیکس بولٹ کی جوڑی کو تین سیٹ میں 6۔7،6۔3،6۔2 سے ایک گھنٹے 47 منٹ میں شکست دی۔ بوپنا-ویسلین نے اپنے میچ میں سات میں سے دو بریک پوائنٹس کامیاب کئے اور پہلے سرو پر 81 فیصد پوائنٹس بھی لیے ۔انہوں نے 18 ونرس لگائے جبکہ حریف جوڑی نے میچ میں تین ڈبل فالٹ کئے اور ہاتھ آئے دو بریک پوائنٹس میں سے ایک کو بھی بنا نہیں سکی۔ ہند فرانسیسی جوڑی کی ارجنٹائن کے لیانارڈو میئر اور پرتگال کے جوو سوسا سے مد مقابل ہوں گی جنہوں نے امریکہ کے جیمز سیریتان¸ اور برطانیہ کے کین سکوپسک¸ کو 7۔6 ،7۔5 سے شکست دی۔وہیں پیس اور پورو کی ہندستانی جوڑی اب دوسرے دور میں جیمی مرے اوربرونو سوریس کی پانچویں سیڈ جوڑی کے خلاف اترے گی۔برطانوی برازیلی جوڑی نے امریکہ کے ڈونلڈ ینگ اور فرانسس ٹیافوے کو 5۔7، 6۔4، 6۔4 سے شکست دی۔ مکسڈ ڈبلز میں ہندستانی کھلاڑی بوپنا اور ٹمیا بابوس کی پانچویں سیڈ جوڑی پہلے دور میں اینڈریو وٹگٹن اور ایلینے پریز کی آسٹریلوی جوڑی کے خلاف پہلے را¶نڈ میں اتریں گے ۔
بوپنا، پیس، دیوج آسٹریلین اوپن کے دوسرے راونڈ میں
