بوپنا کی شکست، مرد ڈبلز میں چیلنج ختم

میلبورن، 22 جنوری (یو این آئی) روہن بوپنا اور ان کے جوڑی دار ایڈورڈ راجر ویسلین کی تیسرے را¶نڈ میں شکست کے ساتھ ہی آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں پیر کو مرد ڈبلز کلاس میں ہندستانی چیلنج ختم ہو گیا۔ ہندفرانسیسی جوڑی کو اولیور مراچ اور میٹ پاوچ کے ہاتھوں تیسرے را¶نڈ میں 4۔6،7۔6،3۔6 سے شکست کھانی پڑی۔آسٹریائ¸ کروشیائی جوڑی نے دو گھنٹے میں اپنا مقابلہ اپنے نام کر لیا۔ 10 ویں سیڈ ہندستانی جوڑی نے اگرچہ پہلا سیٹ ہارنے کے بعد دوسرے سیٹ میں واپسی کی اور ساتویں سیڈ حریف ٹیم کے خلاف یہ ٹائ¸ بریک میں 7۔5 سے جیت لیا۔لیکن تیسرے سیٹ میں وہ پھر پچھڑ گئے اور مقابلہ گنوا بیٹھے ۔میچ میں ہندفرانسیسی جوڑی نے آٹھ ڈبل فالٹ کئے اور دو میں سے صرف ایک بریک پوائنٹس کامیاب کرسکے ۔ بوپنا کا اب چیلنج مکسڈ ڈبلز میں ہے جہاں وہ ہنگری کی ٹمیا بابوس کے ساتھ دوسرے را¶نڈ میں وانیا کنگ اور فریکو سکوگور کے خلاف کھیلنے اتریں گے ۔بوپنا آسٹریلین اوپن میں بھی اب واحد ہندستانی بچے ہیں۔ اس سے پہلے ڈبلز کے دیگر مقابلے میں دوج شرن اور امریکہ کے راجیو رام کی جوڑی بھی ٹاپ سیڈ لوکاج کبوت اور مارسیلو کیمیلو کے خلاف 6۔3، 6۔7، 4۔6 سے مقابلہ گنوا بیٹھی۔اس کے علاوہ لینڈر پیس اور پورو راجہ کی آل ہندستانی جوڑی بھی ہار کر باہر ہو چکی ہے ۔