بٹلر کی سنچری سے انگلینڈ نے جیتی سیریز

سڈنی، 21 جنوری (یو این آئی) وکٹ کیپر جوس بٹلر کے ناٹ آ¶ٹ 100 رنز کے دم پر انگلینڈ نے آسٹریلیا پر اتوار کو تیسرے ون ڈے میں 16 رنز کی دلچسپ جیت درج کرنے کے ساتھ ہی پانچ میچوں کی سیریز میں 3۔0 کی ناقابل تسخیر برتری حاصل کر کے ایشز میں 0۔4 سے ملی شکست کا غم کم کر لیا۔ انگلینڈ نے مقررہ 50 اوور میں چھ وکٹ پر 302 رن کا مضبوط اسکور بنانے کے بعد آسٹریلیا کو چھ وکٹ پر 286 رن پر محدود کر دیا۔آسٹریلیا نے کافی کوشش کی لیکن آخر میں انگلینڈ کا 300 سے اوپر کا اسکور آسٹریلیا پر بھاری پڑ گیا۔ بٹلر نے اپنے ون ڈے کیریئر کی پانچویں سنچری بنائی جو انگلینڈ کے لئے میچ فاتح ثابت ہوئی۔بٹلر نے محض 83 گیندوں پر ناٹ آوٹ 100 رن کی اپنی اننگز میں چھ چوکے اور چار شاندار چھکے لگائے ۔انہوں نے انگلینڈ کو چھ وکٹ پر 189 رن کی نازک صورتحال سے نکالا اور 300 کے پار پہنچایا۔ ستائیس سالہ بٹلر نے کپتان ایون مورگن (41) کے ساتھ پانچویں وکٹ کے لئے 65 رن اور کرس ووکس (ناٹ آ¶ٹ 53) کے ساتھ ساتویں وکٹ کی ناٹ آوٹ شراکت میں 113 رن جوڑے ۔ مورگن نے 50 گیندوں میں دو چوکے اور ایک چھکا لگایا جبکہ ووکس نے محض 36 گیندوں میں پانچ چوکے اور دو چھکے اڑائے ۔آسٹریلیا کی جانب سے جوش ھیزل وڈ نے 58 رن پر دو وکٹ لئے ۔ آسٹریلیا نے مشکل ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے خراب شروعات کی اور 44 رنز تک ڈیوڈ وارنر اور کیمرون وائٹ کے وکٹ کھو دیے ۔وارنر آٹھ اور وائٹ 17 رنز ہی بنا سکے ۔ آرون فنچ نے 62 اور کپتان اسٹیون اسمتھ نے 45 رنز بنا کر پوزیشن سنبھالنے کی کوشش کی لیکن مارک ووڈ نے ان دونوں بلے بازوں کو آ¶ٹ کر آسٹریلیا کے سامنے بحران پیدا کر دیا۔ مشیل مارش 55 رنز بنا کر ٹیم کی 210 کے اسکور پر آ¶ٹ ہو گئے ۔مارکس اسٹینس 56 اور وکٹ کیپر ٹم پین ناٹ آ¶ٹ 31 نے جدوجہد کی لیکن 284 کے اسکور پر اسٹینس کے آ¶ٹ ہوتے ہی آسٹریلیا کی امیدیں ٹوٹ گئیں۔ فنچ نے 53 گیندوں میں تین چوکے اور تین چھکے ، اسمتھ نے 66 گیندوں پر ایک چوکا، مارش نے 66 گیندوں پر چار چوکے ، اسٹینس نے 43 گیندوں پر تین چوکے اور دو چھکے اور پین نے 35 گیندوں پر ایک چوکا لگایا۔ انگلینڈ کی طرف سے مارک ووڈ اور کرس ووکس نے دو دو وکٹ لئے ۔بٹلر اپنی سنچری کے لئے مین آف دی میچ بنے ۔