بھارت -افریقہ کے درمیان تیسرے دن کا کھیل بارش کی نذر

کیپ ٹا¶ن، 7جنوری (ایجنسی): بھارت اورجنوبی افریقہ کے کرکٹ ٹیموں کے درمیان جاری ٹسٹ سیریز کے پہلے ٹسٹ کے تیسرے دن اتوارکا کھیل بارش کی نذر ہو گیا۔ نیولینڈس کرکٹ میدان پر جاری اس ٹسٹ میچ کے تیسرے دن لگاتار ہورہی بارش کی وجہ سے ایک بھی گیند نہیں پھینکی جاسکی۔ اس درمیان اگر اسکور پر نظر ڈالی جائے تو جنوبی افریقہ نے پہلی باری میں 286رن بنائے۔ اس کے بعد ہندوستانی ٹیم نے پہلی باری میں 209رنز بنائے ہیں۔ جنوبی افریقہ نے دوسرے دن کاکھیل ختم ہونے تک اپنی دوسری باری میں 2وکٹ کے نقصان پر 65رن بنالئے ہیں۔ اس نے 142رنوں کی برتری حاصل کررکھی ہے۔ دوسری جانب ٹیم انڈیا کو آل آو¿ٹ کرنے کے بعد جنوبی افریقہ ٹیم کے لئے ڈین ایلگر اور ایڈن مارکرم اوپننگ کرآئے۔ اس دوران مارکرم 34رن بناکر ہاردک پانڈیا کی گیند پرآو¿ٹ ہوئے۔ وہیں ایلگر 25رن بنا کر پانڈیا کا شکار بنے۔ دن کے آخرمیں کگیسو رباڈا 2رن اور ہاشم آملہ 4رن بناکر ناٹ آو¿ٹ پویلین لوٹے۔ ہندوستان کی جانب سے 2وکٹ پانڈیا نے جھٹکے۔