بنگلور 12جنوری( پریس ریلیز)۔ سو شیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا (SDPI) کے ریا ستی صدر عبدالحنان نے اپنے جاری کردہ اخباری اعلامیہ میں کہا ہے کہ کرناٹک میں امسا ل ہونے والے اسمبلی انتخا بات کے مدنظر بی جے پی ریا ست میںنفرت کی سیاست کو فروغ دیکر فرقہ وارانہ فسادات کرواکر کسی بھی طرح اقتدار پر قا بض ہونا چا ہتی ہے۔ سوشیل ڈیمو کر یٹک پار ٹی آف انڈیا کے ریاستی صدر عبدالحنان نے اپنے اخباری اعلامیہ میں ریاست کے تمام سیکولر پارٹیوں ، ریاست کے دانشوران اور عوام سے اپیل کر تے ہوئے کہا ہے کہ وہ بی جے پی اور سنگھ پر یوار کی نفرت کی سیاست کو متحد ہوکر ناکام کر یں ۔ ریاست کرناٹک میں فرقہ وارانہ ذہنیت ر کھنے والی بی جے پی پارٹی اور سنگھ پریوار تنظیمیں اپنے اشتعال انگیز بیانات، قتل، عصمت ریزی اور غنڈہ گردی کے ذریعے ریاست کے امن و امان میں خلل ڈالنے کی کوشش کررہی ہیں۔ ریا ستی صدر عبدالحنان نے اس بات کی طرف خصو صی نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ کرناٹک کے عوا م اس بات سے اچھی طرح واقف ہیں کہ گز شتہ چار سال سے کس طرح سنگھ پریوار اور بی جے پی پارٹی ریاست کرناٹک کے تقریبا تمام اضلاع میں مسلمانوں اور دلتوںپر حملے ، مذہبی مقامات پر حملے ، اشتعال انگیز تقاریر اور بیانات، قتل اور عوامی اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانا ، بابا بڈھن گری درگاہ شریف کی بے حرمتی، بی جے پی کے خلاف آواز اٹھانے والی صحافی اور سماجی کارکن گوری لنکیش کا قتل، اس سے قبل ایم ایم کلبرگی کا قتل ،دکشن کننڈا اور دیگر اضلاع میں بڑے پیمانے پر فرقہ وارانہ فسادات کروانے کی کوشش اور عوا م کو ذات پات اور مذہب کی بنیاد پر تقسیم کر کے کسی ایک خاص طبقے کا ووٹ حاصل کرکے اقتدار پر قابض ہونا چاہتی ہے۔ سنگھ پریوار اور اس کی ذیلی تنظیمیں خاص طور پر مسلما نو ں اور دلتوں کو نشانہ بنا رہی ہیں اور عوام میں پھو ٹ ڈال کر اور ریاست کی پر امن ماحول کو بگاڑ کر اپنی سیاسی مفادات حاصل کرنا چاہتی ہے۔ ایس ڈی پی آئی ریاستی صدر عبدالحنا ن نے اپنے اخباری اعلامیہ میں مزید کہا ہے کہ امن پسند عوا م کی یہ ذمہ داری ہے کہ ریاست کر ناٹک میں امن و امان کے قیام کے لیے جدو جہد کریں اور فرقہ وار انہ سیاست کر کے ریاست کے امن و امان میں خلل ڈالنے اور ترقی میں رکاو ٹیں پیدا کر نے وا لے فرقہ پرست عناصر کے ناپاک ارادوں کو متحد ہوکر ناکام کر یں۔ ریاستی صدر عبدالحنان نے اپنے اخباری اعلامیہ میں میڈیا سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ ریا ست کر ناٹک کے عوام کے مفاد کے خاطر اور اپنی صحا فتی ذمہ داریوں کو مد نظر رکھتے ہو ئے غلط خبریں شائع کرنے سے گریز کریں اور صحیح اور تحقیق شدہ خبروں کو عوام تک پہنچائیں۔ ایس ڈی پی آئی ریاستی حکومت سے مطالبہ کرتی ہے کہ ہے کہ وہ ریاست کرناٹک میں نفرت کی سیاست کر نے والے اور عوام میں مذہبی منا فرت پھیلا کر ووٹ بٹورنے کی کوشش کر نے والے اور ریا ست کے امن و امان میں خلل ڈالنے وا لے فر قہ پرست عناصر کے خلا ف سخت سے سخت کارروا ئی کرے تاکہ ریا ست کرناٹک کے عوام خوف سے آزاد ہوکر امن و امان کے ساتھ اپنی زندگی گذارسکیں اور ریاست کرناٹک کی مجموعی ترقی ہو سکے ۔
Pin-Up Казино
Не менее важно и то, что доступны десятки разработчиков онлайн-слотов и игр для казино. Игроки могут особенно найти свои любимые слоты, просматривая выбор и изучая своих любимых разработчиков. В настоящее время в Pin-Up Казино доступно множество чрезвычайно популярных видеослотов и игр казино.