جرمنی: طوفان سے ہلاکتوں کی تعداد8 ہو گئی

برلن 19جنوری ( آئی این ایس انڈیا )جرمنی میں جمعرات اٹھارہ دسمبر کو آنے والے طوفان کے سبب ہلاک ہونے والوں کی تعداد آٹھ تک پہنچ گئی ہے۔ جرمن ریاست لوئر سیکسنی کے شہر ہالے کی پولیس نے جمعہ انیس جنوری کو بتایا ہے کہ زخمی ہونے والے دو افراد جانبر نہیں ہو سکے۔ ان میں ایک شخص تیز ہواو¿ں کے سبب اپنے مکان کی اوپری منزل گرنے سے زخی ہوا جبکہ دوسرے شخص پر ایک درخت آن گرا تھا۔