کیپ ٹا¶ن، 02 جنوری (یو این آئی) کپتان وراٹ کوہلی کی قیادت میں ٹیم انڈیا کے کھلاڑیوں نے یہاں جنوبی افریقہ کے خلاف پانچ جنوری سے شروع ہونے والے پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے منگل کو بھی نیٹ پر جم کر مشق کی ۔ ہندستانی ٹیم وراٹ کی قیادت میں جمعہ کی صبح کیپ ٹا¶ن پہنچنے کے بعد ہی مسلسل مشق میں لگی ہوئی ہے ۔ہندستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) نے پریکٹس کی کچھ تصاویر ٹویٹر پر پوسٹ کی ہیں جس میں مہمان ٹیم کے فاسٹ بولر نیٹ پر جم کر پسینہ بہا رہے ہیں۔ بی سی سی آئی نے ٹوئٹر پریکٹس کی تصویر کے ساتھ لکھا، “بولر نیٹ پر اچھا تال حاصل کر رہے ہیں۔”جنوبی افریقہ کی تیز اور اچھال بھری پچوں پر محمد سمیع، امیش یادو، بھونیشور کمار، ایشانت شرما، جسپریت بمراہ اور ہردک پانڈیا جیسے تیز گیند باز ہندستان کی جیت میں کافی اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔ تیز گیند بازوں کے علاوہ اسپنر روی چندرن اشون اور رویندر جڈیجہ بھی بلے بازوں کو اسپن کی مشق کرا رہے ہیں۔سری لنکا کے خلاف ٹوئنٹی 20 سیریز میں شاندار کارکردگی کرنے والے اوپنر لوکیش راہل میدان میں بیٹھے ہوئے اور اپنی اننگز کا انتظار کر رہے ہیں۔ان کے ساتھ مرلی وجے بھی بیٹھے ہوئے ہیں۔ جنوبی افریقہ کے دورے پر ہونے والا واحد پریکٹس میچ منسوخ ہونے کی وجہ سے ٹیم کے لئے ٹریننگ سیشن بہت اہم ہے ۔ہندستان نے جنوبی افریقہ میں اب تک 17 ٹیسٹ میچ کھیلے ہیں جس میں اس نے دو جیتے ہیں اور آٹھ ہارے ہیں جبکہ سات میچ ڈرا رہے ہیں۔ادھراوپنر روہت شرما نے جنوبی افریقہ کے دورے پر میزبان ٹیم کے چیلنج سے نمٹنے کے لئے سخت مشق میں مصروف ہندستانی ٹیم کے پریکٹس سیشن کو ایک رپورٹر کے طور پر پیش کیا ہے ۔ ہندستانی ٹیم جنوبی افریقہ کے ساتھ پانچ جنوری سے شروع ہونے والے ٹیسٹ میچ سے پہلے جم کر مشق کر رہی ہے ۔مہمان ٹیم بارش کی وجہ سے کبھی انڈور مشق کر رہی ہے تو کبھی کھلے میدان میں اپنا پسینہ بہا رہی ہے ۔ ہندستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) کی جانب سے ٹوئٹر پر پوسٹ ایک ویڈیو میں روہت ایک رپورٹر کی طرح ہندوستانی ٹیم کے پریکٹس کی جھلک دکھلا رہے ہیں۔روہت نے ویڈیو میں کہاکہ جیسا کہ آپ دیکھ سکتے ہیں نیٹ نمبر ایک میں اجنکیا رہانے ، نیٹ نمبر دو میں لوکیش راہل اورنیٹ نمبر تین میں کپتان وراٹ کوہلی جم کر مشق کر رہے ہیں۔ ہندوستانی بلے باز نے کہا کہ کوچنگ کے عملے کے رکن بلے بازوں کو پریکٹس کرانے میں مدد کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ فیلڈنگ کوچ آر سری دھر رہانے کو بولنگ کرا رہے ہیں جبکہ رگھو راہل کے ساتھ فیلڈنگ کی مشق کر رہے ہیں۔ روہت نے ویڈیو میں کہا کہ بولنگ کوچ سنجے بانگڑ اور ہیڈ کوچ روی شاستری وراٹ کی پریکٹس کو غور سے دیکھ رہے ہیں۔وہیں دوسری طرف مرلی وجے بھرت ارون سے بات چیت کر رہے ہیں۔انہوں نے ہنستے ہوئے کہاکہ مجھے پکا یقین ہے کہ وجے بولنگ کے کچھ ٹپس لے رہے ہیں۔
جنوبی افریقہ سے مقابلہ کے لئے ٹیم انڈیا تیار
