حکومت اپنی نا کا میوں پر پردہ ڈالنے کے لئے طلاق ثلاثہ اور دیگر عائلی مسائل کو موضوع بحث بنا رہی ہے

ممبئی۔ 8جنوری ( ےو اےن اےن) ملک کے آئےن نے تما م مذاہب کے لو گوں کواپنے اپنے اعتبار سے زندگی گذار نے کا حق دیا ہے اور مذہب پر عمل کرنے کی آزادی دی ہے اسی زمرے میں مسلمانوں کے عائلی معاملات ،نکاح، طلاق ،خلع ،وراثت وغیر بھی آتے ہیں لےکن اسوقت ملک کی فرقہ پرست حکومت عوامی کاموں پر توجہ دینے کے بجائے ملک میں منافرت پھےلانے کے لئے طلاق ثلاثہ کے معاملہ کو لےکر شریعت اسلامیہ میں مداخلت کرنے کو شش کر رہی ہے اس کے ذریعہ حکو مت اپنی نا کا میوں پر دہ ڈالنے اور اکثریتی ووٹ حاصل کرنے کی گندی سیاست کر رہی ہے ۔ ان خیا لات کا اظہار گذشتہ کل جمعیة علماءمہا راشٹر کے صدر مولانا حافظ محمد ندیم صدیقی نے پربھنی میں منعقدہ جلسہ سیرة النبی و اصلاح معاشرہ سے خطا ب کر تے ہوئے کےا ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو مسلم خواتین کی فکر کرنے کے بجائے ہندو بہنوں کے حالت زار پر توجہ دینی چاہئے جو اپنے گھروں سے بغیر طلاق کے باہر نکال دی جا تی ہیں اور عدالت سے انصاف کے لئے در در کی ٹھوکر یں کھا تے کھاتے انکی عمریں ختم ہو جا تی ہیں لےکن انہیں انصاف نہیں ملتا ہے۔ مولانا نے طلاق کے معاملہ میں میانہ روی اختیار کرنے کی تلقین کی اور جمعیة کے کاز اور اسکی تاریخ کو بیان کر تے ہوئے عوا م الناس سے جمعیة کی تحریک کو اپنی تحریک بنانے کی تر غیب دیتے ہوئے اصلاحی کمےٹیاں قائم کےں ۔مولانا محمد یا مین قاسمی مبلغ دار العلو دیو بند نے فکر انگیز خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ا للہ تعالی نے دین اسلام کو نا زل فر مایا اور وہی اسکی حفا ظت بھی فر مائے گا ۔طلاق ثلاثہ کے معاملہ میںحکومت کی مسلمانوں کے ساتھ ہمدردی آڑے ہاتھو ںلےتے ہوئے طلاق کی حقیقیت کو قرآن و حدیث کی روشنی میںبیان کےا اور فر ما یا کہ مسلمان یہ عہد کریں کہ وہ تین طلاق کبھی نہیں دینگے ۔ اسلام میں عورت کا کےا مقام و مر تبہ ہے اسے وضاحت کے ساتھ بیان کےا ،اور عدت کے مسائل و غیرہ پر تفصیلی روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ عدت کا مقصد نسل انسانی کی حفاظت ہے ۔مولانانے مسلم خواتین ،ماﺅں اور بہنوں کے حقوق و ذمہ داریاں ،اولاد کی تعلےم و تر بیت ،گھر اور خاندان کو مثالی معاشرہ بنا نے کے لئے اسلامی شریعت کے اچھوتے نمونے پیش کئے ،شو ہر اور بیوی کو حسن معا شر ت کے ذریعے جنت کا نمونہ بنانے کی راہیں قر آن و حد یث کی روشنی میں بیان کےں۔ اس اجلاس سے مولانا حبیب الرحمن قاسمی ( صدر جمعیة علماءمراٹھواڑہ) قاری سمش الحق قاسمی( نائب صدر جمعیة علماءمراٹھواڑہ) مولانا عبد الجلےل تابش ملی ( جنرل سکریٹری جمعیة علماءمراٹھواڑہ) مولانا تجمل سیلو ،مولا نا مدثرو دیگر نے بھی خطا ب کےا۔ اسی دن بعد نماز عصر جمعیة علماءضلع پر بھنی کے عہد یداران و اراکےن ،شہر کے علماءکرام ،معززیں شہر اور خواص کے کے لئے حاجی سید سلےم کے مکان پر ایک جلسہ منعقد کےا گیا ۔ جس میں شہر ،پر بھنی اور تعلقوں سیلو ،ما نو ت،پاتھری ،جنتور ،بو ر ی ،پالم ،گنگا گھیڑ کے جمعیتی احباب و کا کنان بڑی تعداد میں شریک تھے ۔ صو بائی صدر مولانا حا فظ ندیم صدیقی نے کلےدی خطا ب کر تے ہوئے ملک کے مو جودہ حالات میں جمعیةکے عہد یداران و حاضرین کی اپنے دیرینہ تجربات کی روشنی میں رہبر ی فر مائی ۔ واضح رہے ۷ جنوری بروز اتوار جمعیة علماءپر بھنی کے زیر اہتمام شالےمار فنکشن ہال می اصلاح معاشرہ اور سیرة النبی ﷺ کے عنوان پراجلاس کا انعقاد عمل میں آیا ۔مولانا مفتی انیس ندوی کی تلاوت کلام پاک سے اجلاس کا آغاز ہوا ۔ حافظ جنید سلمہ متعلم دار العلوم فر قانیہ سیلو نے نعت پاک پیش کی۔مولانا محمد صادق ندوی ( صدر جمعیة علماءضلع پر بھنی) نے تمہیدی کلمات اور خطبہ استقبالےہ پیش کےا۔اخیر میں ناظم جلسہ نے شرکاءکا شکریہ ادا کےا ۔ جمعیة علماءضلع پر بھنی کے اراکےن و ذمہ داران با لخصوص جناب اسحاق سینٹھ جنرل سکریٹری جمعیةعلماءضلع پر بھنی ،حافظ انجم ،حافظ اسمیع ، حافظ محسن ،حافظ مامون ،مولانا عظےم الدین ،مولانا نعمان ،مولانا عظمت ندوی اور دیگر نے اجلاس کو کا میباب بنانے کے لئے بھر پور جد و جہد کی ۔ اجلاس میں عوام کی بڑی تعداد مو جود تھی مولانا یامین صاحب کی دعاءپر اجلاس اختتام پذیر ہوا۔