دہلی، 11 جنوری (یو این آئی) سابق ہندستانی ٹیم کے کپتان راہل دراوڑ نے جمعرات کو اپنی 45 ویں سالگرہ پر اپنی انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے لیے شائقین سے ورلڈ کپ میں حمایت کرنے کا تحفہ مانگا ہے ۔ ہندستان کی انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے کوچ دراوڑ نے نوجوان ٹیم کے ساتھ اپنی سالگرہ منائی۔ انہوں نے ہندستان کے اتوار کو آسٹریلیا کے ساتھ ہونے والے عالمی کپ کے پہلے مقابلے کے لئے بھرپور حمایت کرنے کی اپیل کی۔دراوڑ نے اپنا ویڈیو پیغام جاری کر شائقین کے لیے خصوصی پیغام دیا۔ تین بار کا چمپئن ہندستان عالمی کپ کے پچھلے ورژن میں رنر اپ رہا تھا اور اس وقت وہ گروپ بی میں آسٹریلیا، زمبابوے اور پپوا نیو گنی کے ساتھ ہے ۔ بین الاقوامی کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے ٹویٹر پر دراوڑ کے اس مختصر ویڈیو میں انہوں نے کہا کہ انڈر 19 کرکٹ ٹیم اپنی صلاحیت کو دکھانے کے لئے حوصلہ افزا ہے ۔ہم جانتے ہیں کہ آپ ہمیں دیکھ رہے ہیں۔ہمیں پتہ ہے کہ آپ تمام ہمارے لڑکوں کی حمایت کر رہے ہیں۔ اس سے پہلے دراوڑ نے انڈر 19 ہندستانی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کے ساتھ اپنی 45 ویں سالگرہ کا جشن منایا اور کپتان پرتھوی شا اور باقی کھلاڑیوں نے ان کے چہرے پر کیک مل کر پارٹی کی۔ہندستانی کرکٹ ٹیم کی دیوار مانے جانے والے بلے باز دراوڑ کے نام 13288 ٹیسٹ رنز درج ہیں۔
دراوڑ نے انڈر-19کرکٹ ٹیم کے ساتھ منائی اپنی سالگرہ
