دوہری شہریت کے حامل افسران و ججز کی فہرست طلب

اسلام آباد 17جنوری ( آئی این ایس انڈیا ) چیف جسٹس پاکستان نے د±ہری شہریت کے حامل افسران اور ججز کی فہرست 15دنوں میں طلب کرلی۔سپریم کورٹ کے ترجمان کے مطابق سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ سے گریڈ 17سے 22تک کے افسران کی فہرست طلب کی گئی ہے، چیف جسٹس پاکستان نے ججز کی د±ہری شہریت کی تفصیلات بھی طلب کر لیں۔چیف جسٹس پاکستان نے 15سال بیرون ملک گزار کر دوبارہ سرکاری ملازمت کی بحالی کے لیے درخواست کی سماعت میں ریمارکس دیتے ہو ئے کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے رجسٹرار کو ہدایت کی ہے کہ 15 روز میں دوہری شہریت کے حامل ججز کی تفصیلات پیش کریں۔چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں جسٹس عمر عطا بندیال اور جسٹس اعجاز لاحسن پر مشتمل بینچ نے کیس کی سماعت کی۔