رافیل نڈال کو بڑا دھچکا

میلبورن، 11 جنوری (یو این آئی)آسٹریلین اوپن کے آغاز سے قبل عالمی نمبر ایک رافیل نڈال کو بڑا دھچکا لگا ہے اور وہ کویونگ کلاسک کے پہلے ہی را¶نڈ میں شکست کھا کر باہر ہو گئے ہیں۔ کویونگ کلاسک کے سلسلے میں کھیلے گئے پہلے را¶نڈ کے میچ میں عالمی نمبر ایک ہسپانوی کھلاڑی رافیل نڈال کو حریف فرانسیسی کھلاڑی رچرڈ گیسکوئٹ کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ دوسری جانب انجری سے ٹینس کورٹ میں واپسی کرنے والے بارہ مرتبہ کے گرینڈ سلیم چمپئن نوواک جوکووچ نے آسٹریا کے ڈومینک تھیم کو 6۔1 اور 6۔4 سے شکست دی۔ چھ ماہ بعد ٹینس کورٹ میں واپس آنے والے جوکووچ نے شاندار فتح کے بعد آسٹریلین اوپن میں شرکت کا عندیا بھی دیا ہے ۔