رنر اپ وینس باہر، نڈال کی دھماکہ خیز شروعات

میلبورن، 15 جنوری (یو این آئی) گزشتہ سال اپنی چھوٹی بہن سرینا سے شکست کھا کر رنر اپ رہی امریکہ کی وینس ولیمز پیر سے شروع ہوئے آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے پہلے ہی را¶نڈ میں سب سے بڑے الٹ پھیر کا شکار ہو کر باہر ہو گئیں جبکہ دنیا کے نمبر ایک کھلاڑی اسپین کے رافیل نڈال نے طوفانی جیت کے ساتھ دوسرے را¶نڈ میں جگہ بنا لی۔ٹاپ سیڈ نڈال نے ڈو مینیکا کے وکٹر اسٹریلا برگوس کو 6۔1، 6۔1،6۔1سے شکست دی اور پھر اس شاندار جیت کا جشن منایا۔گذشتہ نومبر میں گھٹنے کی تکلیف کی وجہ سے اے ٹی پی ٹور فائنلس سے ہٹنے کے بعد اپنا پہلا مدمقابل میچ کھیل رہے نڈال نے کسی بھی قسم کی پریشانی کا کوئی اشارہ نہیں دیا اور ایک گھنٹے 34منٹ میں اپنا مقابلہ جیت لیا۔ 31 سالہ نڈال نے 37سالہ برگوس سے پہلا سیٹ 23منٹ میں جیتنے کے بعد اگلے دو سیٹ میں بھی آسان کامیابی حاصل کی۔ یہا ں 2009میں چمپئن رہ چکے اور دوسرے آسٹریلین اوپن ٹائٹل کی تلاش میں لگے نڈال کا دوسرے را¶نڈ میں ارجنٹائن کے لیونارڈو میئر سے مقابلہ ہوگا ۔اس اثنا سوئٹزرلینڈ کی نوجوان کھلاڑی بیلنڈا بینسس نے خواتین سنگلز کے پہلے را¶نڈ میں وینس کو یہاں راڈ لیور ایرینا میں مسلسل سیٹوں میں 6۔3، 7۔5 سے شکست دے کر باہر کر دیا۔چھوٹی بہن سر ینا کے ٹورنامنٹ میں خطاب کا دفاع نہ کر نے اترنے کے بعد وینس اس بار مضبوط دعویدار تھیں۔لیکن ٹورنا منٹ میں 20بر سوں میں یہ پہلی بار ہوا کہ دوسرے را¶نڈ میں ولیمز سسٹرز میں کوئی جگہ نہیں بنا سکی ہے ۔امریکہ کی باقی کھلاڑیوں کے لئے بھی دن اچھا نہیں رہا اور یو ایس اوپن چمپئن سلوئن اسٹیفنز پہلے دور میں چین کی ژانگ شوائی سے اور 10ویں سیڈ کوکو ویڈیویگے ہنگری کی ٹمیا بابوس سے شکست کھا کر باہر ہو گئیں۔سابق نمبر سات کھلاڑ ی بینسس کلائی کی چوٹ کے بعد واپسی کر رہی ہیں اور گزشتہ سا ل سرفہرست 300ویں رینکنگ سے بھی باہر ہو گئی تھیں ۔ وینس نے جب سال 2000میں اپنا پہلا گرینڈ سلیم جیتا تھا تب بینسس بچی تھیں۔دنیا میں 78ویں رینکنگ بینسس نے دو گھنٹے سے بھی کم وقت میں 37سالہ امریکی کھلاڑی کو شکست دی ۔ انہوں نے پانچویں سیڈ وینس کے خلاف کئی مضبوط فورہینڈ ونرس لگائے ۔