قصور / لاہور 13( آئی این ایس انڈیا ) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان کا کہنا ہے کہ زینب کے واقعے کو سیاسی رنگ نہ دیا جائے۔ ریحام خان نے قصور میں زینب کے گھر آمد اور تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ کل رات ہی برطانیہ سے پاکستان واپس ئی ہیں اور سیدھے قصور پہنچی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ قصور میں بچوں سے زیادتی اور قتل کے واقعات تسلسل سے ہو رہے ہیں۔ اس واقعے سے پاکستانی والدین کو سبق سیکھنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ میں لندن میں تھی، خبرپڑھ کر واپس آئی ہوں، برطانیہ میں بیٹھے لوگوں کو اس واقعے پر یقین نہیں ہو رہا، زینب کےواقعے کو سیاسی رنگ نہ دیا جائے۔
زینب کے واقعے کو سیاسی رنگ نہ دیا جائے:ریحام خان
