سی ای ڈی ایم کی مفت تربیت کے لئے نمائندگی

کرنول۔ 17جنوری(یواین این)واضح ہوکہ مرکزی تعلیمی ترقی برائے اقلیتی طبقات CEDM حکومت آندھراپردیش کے زیراہتمام مسابقتی امتحانات میںشرکت کے لئے مفت کوچنگ دی جارہی تھی۔لیکن تقسیم ریاست کی وجہ سے آندھراپردیش کے اقلیتی طبقات کوکئی مسائل کاسامناہے۔متحدہ ریاست میںپروفسر سید عبد الشکورصاحب ڈائرکٹرتھے،تقسیم ریاست کی وجہ سے موصوف ر یا ست آندھراپردیش کی ذمہ داریوںسے بری ہوچکے ہیں۔ پرنسپا ل سکریٹری حکومت آندھراپردیش ڈاکٹرپروین کمارذمہ دارہیں ،مگر ان کی لاپرواہی سے ابھی تک آندھراپردیش کے اقلیتی طلبہ کے لئے مفت تربیتی کلاسس کاآغازنہیںہوپایاہے،جبکہ ریاست آندھراپر د یش میںٹیٹ اورڈی ایس سی TETandDSCکااعلامیہ جار ی ہوچکاہے۔سینکڑوںغریب طلباءمفت تربیتی کلاسس کے سخت منتظرہیں۔اسی سلسلہ میںچندلوگوںپرمشتمل ایک وفدنے سابق اقلیتی کمیشنروموجودہ آئی جی آف پولیس رائلسیماشیخ محمداقبال سے نمائندگی کرتے ہوئے CEDMکی جانب سے جلدسے جلدتر بیتی کلاسس کے آغاز کی درخواست کی۔انہوںنے تیقن دیاکہ حتی الا مکان پرنسپال سکریٹری پروین کمارسے بات کرتے ہوئے کو چنگ کے آغازکی کوشش کی جائے گی۔ وفدمیںڈاکٹربی شمس الدین،ایم محبوب،عبدالستار،محبوب باشاہ ،نیلوفرخاتون ، شاہنوا وغیرہ شریک تھے۔