شام سے حزب اللہ کو حساس ہتھیاروں کی منتقلی کی اجازت نہیں : نتین یاہو

دبئی 10جنوری ( آئی این ایس انڈیا )اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو نے کہا کہ ان کا ملک شام سے حساس اور خطرناک ہتھیاروں کی لبنانی شیعہ ملیشیا حزب اللہ کو منتقلی کی روک تھام کے لیے تما م وسائل استعمال کرے گا۔الحدث چینل کی رپورٹ کے مطابق نیتن یاھو نے کہا کہ ہم نے حزب اللہ کو شام سے اسلحہ کے حصول سے روکنے کے لیے طویل البنیا د پالیسی بنا رکھی ہے۔ ہماری اس پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی اور ضرور ت پڑنے پر حزب اللہ کو اسلحہ کے حصول سے روکنے کے لیے کچھ بھی کرسکتے ہیں۔ نیتن یاھو نے دعویٰ کیاکہ اسرائیل نے یورپ کو دہشت گردی کے کئی بڑے واقعا ت سے بچایا ہے۔اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو نےان خیالات کا اظہار ’نیٹو‘ ممالک کے سفیروں سے ملاقات کے دوران کیا۔ خیال رہے کہ گذشتہ روز اسرائیل کے جنگی طیاروں نے دمشق کےقر یب مبینہ طور پر اسرائیل کے جنگی طیاروں نے متعدد میزائل حملے کئے ہیں۔ شامی رجیم نے ان حملوں کی ذمہ داری اسرائیل پرعاید کی ہے۔