لاہور / اسلام آباد 21جنوری ( آئی این ایس انڈیا )پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا ہے کہ یقین سے کہتا ہوں شہباز حکومت 2 ماہ سے پہلے انجام کو پہنچ جائے گی۔ لا ہو ر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر طاہرالقا در ی نے کہاکہ مال روڈ کا جلسہ کامیاب جلسہ تھا ، مختلف نظریات والی جماعتوں کو ایک ساتھ لیکر چلنا آسان نہیں ، سانحہ ماڈل ٹاو¿ن پر انصاف کیلئے سب جما عتیں ایک ہیں۔ڈاکٹر طاہر القا در ی کاکہنا تھا کہ سینیٹ الیکشن کے حوالے سے اجلاسوں میں کبھی کوئی بات نہیں ہوئی۔ان کا کہناتھاکہ سانحہ ماڈل ٹاوان کے ذمہ داروں سے بہت جلد نجات مل جائےگی۔
شہباز حکومت 2 ماہ سے پہلے انجام کو پہنچ جائیگی: طاہرالقادری
