لاہور / اسلام آباد 13( آئی این ایس انڈیا ) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ نے آصف زرداری اورعمران خان کی طرف سے مال روڈ احتجاج میں شرکت کے اعلان کا خیر مقدم کیا ہے۔ڈاکٹر طاہر القادری کا کہنا تھا کہ ظلم اور ناانصافی کے خلاف پوری قوم ایک پیج پر آگئی ہے ۔لاہور سے جاری بیان میں طاہر القادری کا کہنا تھا کہ انسانوں کا شکار کھیلنے والی پولیس” شریف جونیئر“ کے 10 سالہ اقتدار کا تحفہ ہے۔نا انصافی کے خاتمے کے کے لیے محنت کش ، مزدور،کلرک مال روڈ احتجاج میں شریک ہوں گے۔ ڈاکٹرطاہر القادری نے کہا کہ عوامی تحریک ویمن لیگ کا لاہور پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کرے گی۔
ظلم اور ناانصافی کے خلاف قوم ایک پیج پر آگئی: طاہر القادری
