فلپائن میں آتش فشاں پھٹ گیا، لاوے کا اخراج جاری

منیلا 17جنوری ( آئی این ایس انڈیا ) فلپائن میں آتش فشاں سے لاوے کا اخراج جاری ہے۔ 2روزمیں 15 ہزار سے زائد افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق پہا ڑ مایون سے لاوے اور راکھ کااخراج پیر کے روز سے جاری ہے۔ سائنسدانوں کا کہناہے کہ مزید لا وا نکلنے کا خطرہ ہے۔ اور اس سے بڑی تباہی آسکتی ہے۔حکام نے قریبی گاو¿ں سے ہزاروں افراد کو محفو ظ مقام پر منتقل کیا گیا تھا اور مزید کو کیا جارہاہے۔خبرایجنسی کے مطابق گزشتہ پان سو برسوں میں پہاڑ مایون پچاس مرتبہ پھٹ چکاہے۔ اور لاوے و راکھ کے باعث اٹھارہ سو چودہ افراد ہلاک اور بارہ سو زندہ راکھ میں دب چکے ہیں۔