سینچورین، 13 جنوری (ایجنسی): میزبان جنوبی افریقہ نے دوسرے کرکٹ ٹسٹ میچ کے پہلے دن 6وکٹ کے نقصان پر269رن بنائے ہیں۔ ٹاس جیت پر پہلے بازی کرتے ہوئے جنوبی افریقہ کے افتتاحی بلے بازوں مارکرم اور ڈین ایلگر کی (ناٹ آ¶ٹ 26) نے جنوبی افریقہ کو مضبوط آغاز دیا اور لنچ تک کوئی وکٹ نہیں گرنے دیا۔ اس دوران ڈین ایگر 31رن بناکر رویش چندرن اشون کی گیند پر مرلی وجے کے ہاتھوں لپکے گئے۔ دوسری طرف مارکرم اپنی سنچری سے چوک گئے وہ 94رن کے ذاتی اسکور پر اشون کی گیند پر ہی آو¿ٹ ہوئے۔ انہیں پارتھو پٹیل نے وکٹ کے پیچھے لپکا۔ ٹیم کا دوسرا وکٹ اے وی ڈولیئرس کی شکل میں گرا۔ ڈی ولیئرس 20رن بنا کر ایشانت شرماکی گیند پرآو¿ٹ ہوئے۔ اس کے بعد اچھی لے میں نظرآرہے ہاشم آملہ اورڈپلیسس کے بیچ بن رہی شراکت داری اس وقت ٹوٹ گئی جب ہاشم ا ٓملہ 82رن بناکررن آو¿ٹ ہوگئے۔ انہیں ہاردک پانڈیا نے ڈائرکٹ تھرو کر کے ا ٓو¿ٹ کیا۔ ڈی کاک بھی انتہائی غیرذمہ داری کامظاہرہ کرتے ہوئے اشون کی گیند پر آو¿ٹ ہوئے۔ وہ اپنا کھاتہ بھی نہیں کھول سکے۔ اس کے بعد فلنڈر بھی صفر پرآو¿ٹ ہوگئے۔ بھارت کی طرف سے اشون سب سے کامیاب گیندباز رہے انہوں نے تین کھلاڑیوں کوآو¿ٹ کیا۔ ایشانت شرما کو حالانکہ ایک ہی و کٹ اب تک حاصل ہوا ہے لیکن انہوں نے لگاتار کفایتی گیندبازی کی ہے۔
پہلے ٹسٹ میں شکست کے بعد ٹیم انڈیا نے تین بڑی تبدیلیاں کی تھیں۔ ایشانت شرما کو بھونیشور کمار کی جگہ فائنل ایلیمنٹ میں جگہ دی گئی۔ جبکہ پارتھو پٹیل کو زخمی ساہاکی جگہ ٹیم میں جگہ ملی اور تیسرا لوکیش راہل شکھر دھون کی جگہ پر لائے گئے۔ بھارت 2018-19کے دوران غیرملکی میدانوں پر 12ٹسٹ کھیلنے ہیں اور یہ ان میں سے دوسرا میچ ہے۔ بھارت کوسیریز میں بنے رہنے کے لئے اس ٹسٹ کوہرحال میں جیتنا ہوگا۔ ویسے اگرجنوبی افریقہ 2صفر کی فیصلہ کن سبقت میں بھی کامیاب ہوجائے تو بھارت کی نمبر ون پوزیشن پرکوئی اثر نہیں پڑے گا۔
مارکرم سنچری سے چوکے، جنوبی افریقہ 6وکٹ پر 269رن
