قاہرہ 3جنوری ( آئی این ایس انڈیا ) مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی نے ملک میں جاری ہنگامی حالت میں تین ماہ کی توسیع کی منظوری دی ہے۔ ذرائع کے مطابق مصر میں ہنگامی حالت کی تجدید کا آغاز 13 جنوری ہفتے کے روز سے کی جائے گی۔ایمرجنسی میں توسیع کے فیصلے کے مطابق مسلح افواج، پولیس کے اداروں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو دہشت گردی کے خطرات کے پیش نظر موثر اقدامات کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔ سیکیورٹی اداروں کو احکامات دیے گیے ہیں کہ وہ پورے ملک میں پبلک املاک اور شہریوں کے جان ومال کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات پر زور دیا گیا ہے۔خیال رہے کہ مصر کے دستور مجریہ 1958ءکی دفعہ 162 کے تحت صدر کو ملک میں ہنگامی حالت کے نفاذ اور اس میں تین ماہ کی توسیع کے اختیارات تفویض کیے گئے ہیں۔مصری صدر عبدالفتاح السیسی نے 12 نے گذشتہ برس اکتوبر کو ملک میں جاری ہنگامی حالت میں تین ماہ کی توسیع کی تھی۔
مصر میں ہنگامی حالت میں تین ماہ کی توسیع
