مفتی کفایت اللہ ہال میں قومی مجلس عاملہ کا اجلاس آج:جمعےة علما ءہندنئی دہلی 12 جنوری (پریس ریلیز)جمعےة علما ءہند کی قومی مجلس عاملہ کا اجلا س آج مفتی کفاےت اللہ ہال، ۱۔بہادر شاہ ظفر مارگ نئی دہلی مےںمولانا قاری سےد محمد عثمان منصورپوری صدر جمعےة علماءہند کے ز ےر صدارت منعقد ہوا جس مےںطلاق ثلاثہ پر حکومت کی طرف سے قانون سازی اور ےوپی مےں لاﺅڈ اسپےکر سے متعلق جاری کردہ ہداےات سمےت کئی قومی وملی مسائل پربحث و تمحےص کے بعد اہم فےصلے کےے گئے ۔طلاق ثلاثہ بل پر حکومت کی جانب سے ہٹ دھرمی پر مبنی روےے کی سخت تنقےد کرتے ہوئے مجلس عاملہ نے اسے ناقابل قبول او رمسلمانوں کے لےے ناقابل عمل قراردےا، اس سے متعلق مجلس عاملہ کے اجلاس مےں اےک اہم تجوےز منظور ہوئی ، جس مےں صاف لفظو ں مےں کہا گےا ہے کہ دستور ہند مےں دےے گئے حقوق کے تحت مسلمانوں کے مذہبی اور عائلی معاملات مےں عدالت ےا پارلےامنٹ کو مداخلت کا ہر گز حق نہےں ہے ، لہذا اگر پارلےامنٹ کوئی اےسا قانون بنائے گی ےا حکومت ہند کی طرف سے اےسا کوئی آرڈیننس لاےا جائے گا جس سے شرےعت مےں مداخلت ہو تی ہے ،وہ مسلمانوں کے لےے ہرگز قابل عمل نہےں ہو گا اور مسلمان بہر صورت شرےعت پر عمل کرنا اپنے اوپر فرض سمجھتے ہےں اور سمجھتے رہےں گے ۔ مجلس عاملہ کے ذرےعہ منظور کردہ تجوےز مےں مسودہ قانون کو مسلم مطلقہ خواتےن کے ساتھ ناانصافی قراردےتے ہوئے کہا کہ اس قانون کے تحت اس کاقوی امکا ن ہے کہ مطلقہ خواتےن ہمےشہ کے لےے معلق ہو جائےں اور ان کے لےے دوبارہ نکاح اور از سرنو زندگی شروع کا کرنے کا ر استہ ےکسر قطع ہو جائے ، اس طرح طلا ق کے جواز کا مقصد فوت ہو جائے گا ۔اس کے علاوہ مرد کے جےل جانے کی سزا عملی طور پر عورت اور بچوں کو بھگتنی پڑے گی ۔ مزےد برآں جس قوم کے لےے ےہ قانون بناےا گےا ہے ان کے نمائندوں سے کوئی مشورہ نہےں کےا گےا ، نےز مذہبی فرقے ، شرےعت کے ماہرےن اداروں اور تنظےموں نے اس مسئلے کے حل کے لےے شرےعت کے دائرے مےں جو تجاوےز پےش کی ہےں ،انھےں ےکسر نظر انداز کردےا گےا ۔ حکومت ہٹ دھرمی کا روےہ اپنا تے ہوئے انصاف اور رائے عامہ کو طاقت کے ذرےعہ روندنے پر آمادہ نظر آتی ہے جو کسی بھی جمہورےت کے لےے باعث شرم ہے ۔ہم ےہ سمجھتے ہےں کہ اس قانون کے پس پشت مسلمانوں پر کسی نہ کسی طرح ےونےفارم سول کوڈتھوپنے کی کوشش کی جارہی ہے اور اس کا مقصدخواتےن کے ساتھ انصاف کے بجائے مسلمانوں کو مذہبی آزادی سے محروم کرنا ہے جو ہر گز منظورنہےں ہے ۔مجلس عاملہ نے تجوےز مےں تمام مسلمانوں سے پر زور اپےل کی ہے کہ وہ بالخصوص طلاق بدعت سے پوری طرح احتراز کرےںاو رشرےعت کے حکم کے مطابق نکاح طلاق اور دےگر عائلی معاملات کو طے کرےں تاکہ اس بہانے سے حکومتوں کو دخل اندازی کا موقع نہ مل سکے ۔ خانگی تنازعات کی صورت مےں محاکم شرعےہ کے ذرےعہ فےصلہ کا راستہ اختےار کرےں اور سرکاری عدالتوں اور مقدمہ بازی سے احتراز کرےں ۔اس تجوےز کے تناظر مےں مجلس عاملہ کی کارروائی پر روشنی ڈالتے ہوئے جمعےة علماءہند کے جنرل سکرےٹری مولانا محمود مدنی نے کہا کہ سرکار مسلمانوں پر شرےعت کے خلاف قانون ہر گز نہ تھوپے ، سرکار جس طرح کا روےہ اختےار کررہی ہے وہ درحقےقت جمہوری اقدار کی پامالی ہے ۔مولانا محمود مدنی نے کہا کہ آ ج کے اجلاس مےںےوپی مےں لاﺅڈ اسپےکر سے متعلق جاری کردہ ہداےات پر بھی تفصےلی گفتگو ہوئی جس کے متعلق اےک تجوےز ےہ کہا گےا ہے کہ ”الہ آباد ہائی کورٹ کی طرف سے لاﺅڈاسپےکر کے استعمال سے متعلق حالےہ احکامات کے بارے مےں جمعےة علماءہند کا ےہ اجلاس سبھی مسلمانوںسے اپےل کرتا ہے کہ وہ مساجد کے لاﺅڈاسپےکروں کی انتظامےہ سے اجازت لےنے کے لےے قانونی کارروائی پوری کرےں اور اگر کسی جگہ کوئی پرےشانی پےش آئے تو مرکزی اور صوبائی جمعےة کے ذمہ داروں سے رابطہ کرےں اور حکومت ےوپی سے اپےل ہے کہ وہ اس معاملے مےں فرقہ وارانہ تفرےق نہ ہونے دےں بلکہ سبھی فرقو ں کے ساتھ انصاف کا معاملہ کرتے ہوئے ےکساں طور پر قانون کا نفاذ کرے۔“مجلس عاملہ کے اجلاس مےںتنظےم کے سوسال مکمل ہونے پر جشن صدسالہ تقرےبات پر بھی گفتگو ہوئی ، اس سے متعلق سرگرمی تےز کرنے کے لےے اےک کمےٹی تشکےل دی گئی نےز طے پاےا کہ اگلے سال ۲۲۳۲ اور ۴۲فروری۹۱۰۲ءکو دےوبند مےں صدسالہ کا اختتامی اجلاس منعقد کےا جائے گا ۔ مجلس عاملہ نے قضےہ فلسطےن پر امرےکہ اور اسرائےل کے روےے کی سخت مذمت کی اور فلسطےنی عوا م کے ساتھ ےگانگت اور ےک جہتی کا اظہار کےا ، مجلس عاملہ نے ا سرائےلی وزےر اعظم کے ذرےعہ دورہ ہند پر بھی تشوےش ظاہرکرتے ہوئے کہا کہ حکومت ہند کو فلسطےنی کاز کی حماےت کی دےرےنہ پالےسی پر قائم رہنا چاہےے ۔ اجلاس مےں صدر کے علاوہ ےہ شخصےات شرےک ہوئےں : مولانا امان اللہ قاسمی نائب صدر جمعےة علماءہند ،مو لانا محمود مدنی جنرل سکرےٹری جمعیة علماءہند ، مولانا حسےب صدےقی خازن جمعےة علماءہند،شکےل احمدسےد اےڈوکےٹ سپرےم کورٹ ، مولانا مفتی محمد سلمان منصور پو ری استاذ حدےث جامعہ قاسمےہ شاہی مراد آباد ، مولانا رحمت اللہ مےر کشمےری ،مولانا متےن الحق اسامہ صدر جمعیة علماءیوپی، مولانا مفتی احمد دےولہ گجرات ، مولانا بدرالدےن اجمل صدر جمعےة علماءآسام، مولانا قاری شوکت علی وےٹ،مولانا محمد رفیق مظاہری صدر جمعیة علما ءگجرات، مولانا عبدا لقد وس پالن پوری ،مولانا مفتی جاوید اقبال نائب صدر جمعیة علماءبہار، قاری محمد امےن صدر جمعےة علماءراجستھان ، مولانا محمداسلام قا سمی صدر جمعےة اتراکھنڈ ،مولانا مفتی محمدراشد اعظمی استاذ دارالعلوم دیوبند ، مولانا سید سراج الدین معینی ندوی اجمیر، مولانا محمد عاقل گڑھی دولت ،مولانا علی حسن مظاہر ی ناظم اعلی جمعےة علماءپنجاب ، ہرےانہ وہماچل ، حاجی محمد ہارون بھوپال، مولانا نےاز احمد فاروقی اےڈوکےٹ ، مفتی عبدالرحمن نوگا واں سادات صدرجمعےة علماءامروہہ، ڈاکٹر سعےد الدےن قاسمی ، مولانا عبدالقادر آسام ، مولانا حکےم الدےن قاسمی سکرےٹری جمعےة علماءہند ۔
Pin-Up Казино
Не менее важно и то, что доступны десятки разработчиков онлайн-слотов и игр для казино. Игроки могут особенно найти свои любимые слоты, просматривая выбор и изучая своих любимых разработчиков. В настоящее время в Pin-Up Казино доступно множество чрезвычайно популярных видеослотов и игр казино.