بیجنگ 5جنوری ( آئی این ایس انڈیا ) چینی صدر شی جن پنگ نے پیپلز لبریشن آرمی کے فوجیوں سے کہا ہے کہ وہ ملکی دفاع کی خاطر کسی بھی جنگ کے لیے تیار رہیں اور موت سے کبھی نہ گھبرائیں۔ بدھ کے روز پیپلز لبریشن آرمی کی مرکزی کمان سے اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ چینی فوج کے کسی بھی سپاہی کو نہ کسی مشکل صورت حال سے گبھرانا چاہیے اور نہ ہی موت سے۔ ان کے اس خطاب کی تفصیلات جزوی طور پر جمعرات کو رات گئے جاری کی گئیں۔ چین کی پیپلز لبریشن آرمی کو حالیہ کچھ برسوں میں انتہائی جدید خطوط پر استوار کیا گیا ہے، جس پر متعدد ایشیائی ممالک خدشات کا اظہار کر رہے ہیں۔ صدر شی جن پنگ نے ملکی فوج سے کہا کہ وہ جدید ٹیکنالوجی سے مرصع ہتھیاروں کی تیاری کے لیے اپنی تحقیق میں بھی تیزی لائے۔
موت سے مت گبھرائیے‘، چینی صدر کا پیپلز لبریشن آرمی سے خطاب
