نبیرہ¾ شیخ الاسلام مولانا سید حسن اسجد مدنی صاحب کے پروگرام کی منصوبہ بندی کے لئے ایک اہم مشاورتی میٹنگ

دھولیہ 07جنوری(پریس ریلیز)ماہ جنوری کے آخری حصے میں خاندیش کے متعدد مقامات پر مولانا سید حسن اسجد مدنی صاحب دامت برکاتہم کے مجوزہ پرگرام کی ترتیب بنانے کے مقصد سے جمعیة علماءدھولیہ اور نندوربار کی ایک مشترکہ میٹنگ نوا پور میں منعقد کی گئی ،اور یہ طے کیا گیا کہ حضرت مولانا کے پروگرام کے ساتھ قومی یکجہتی کو تقویت پہونچانے کی غرض سے دیگر مذاہب کے رہنماﺅں کو بھی مدعو کیا جائے اور ان تمام پروگرام کو قومی یکجہتی اور تحفظ دستور ہند کا نام دیا جائے ۔اس میٹنگ میں تاریخ اور پروگرام کی تفصیلات مرتب کی گئیں اور یوم جمہوریہ کی مناسبت سے حضرت والا کے مخصوص خطاب کا عنوان دستور ہند کی افادیت اور ملک کے تکثیری پس منظر میں اس کی غیر معمولی اہمیت کو خاندیش کے تمام علاقوں میں پہونچانے کی منصوبہ بندی کی گئی ۔یہ میٹنگ مولانا عبد القیوم قاسمی (نائب ناظم تنظیم جمعیة علماءمہاراشٹر)کی سر پرستی میں منعقد ہوئی اور تلاوت کلام پاک حافظ اخلاق صاحب نے فرمائی ،میٹنگ کی صدارت موسیٰ جی وہورا صاحب نے فرمائی ۔سرگرم رکن جمعیة علماءنواپور جناب یوسف قائدہ والا نے شرکاءکی ضیافت کا نظم کیا۔نندوربار سے حافظ عبداللہ (صدر جمعیة علماءنندوربا ر)ڈاکٹر جمیل صاحب ،راجو انعامدار صاحب، ناظم صاحب،الطاف شیخ ،دھولیہ سے مشتا ق احمد صوفی ( سکر یٹری جمعیة علماءدھولیہ)شیخ اکبر عبد الغنی صاحب ،نواپور سے حافظ عبد الرﺅف،حافظ عمران،رﺅف بھائی ، سہیل بھائی ،عارف بریانی،توصیف بھائی ،محمد بھائی ، رسول بھائی،محمد صدیق بھائی کے علاوہ شہر کی معزز شخصیات نے شرکت کی اور مفید مشوروں سے نوازا ۔