سینچورین، 15 جنوری (یو این آئی) ہندوستانی کپتان اور اسٹار کھلاڑی وراٹ کوہلی نے ٹیسٹ کیریئر کی 109اننگز میں 21سنچری جڑنے کے ساتھ تجربہ کار بلے باز سچن تندولکر کے ریکارڈ کو توڑ دیا ہے ۔ساتھ ہی وہ جنوبی افریقہ میں سنچری بنا نے والے بھی دوسرے ہندستانی کپتان بن گئے ہیں ۔وراٹ نے جنوبی افریقہ کے خلاف دوسر ے کرکٹ ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن پیر کو شاندار سنچری بنا کر اپنے ٹیسٹ کیریئر کی 21ویں سنچری بنائی اور سچن کے ریکارڈ کو توڑ دیا۔وراٹ نے جہاں 21سنچری بنانے کے لئے 109اننگز کا سہارا لیا تو وہیں سچن نے 110اننگز میں اپنے ٹیسٹ کیریئر میں 21سنچری لگائی تھیں ۔30سال کے وراٹ اب دنیا میں چوتھے ایسے بلے باز بن گئے ہیں جنہوں نے سب سے کم اننگز میں ٹیسٹ میں 21سنچری لگائی ہیں۔وراٹ سے آگے آسٹر یلوی کپتان اسٹیون اسمتھ ہیں جنہوں نے محض 105اننگز میں یہ کامیابی درج کی تھی۔ سابق ہندوستانی بلے باز سنیل گواسکر اس صورت میں دوسرے نمبر پر ہیں ۔گواسکر نے 98اننگز میں تو آسٹریلیا کے ڈان بر یڈ مین نے محض 56اننگز میں ہی یہ کامیابی درج کر لی تھی۔ہندستان کے لئے اب تک 64 ٹیسٹ میچ کھیل چکے وراٹ سچن کے بعد دوسر ے ایسے ہندوستانی کپتان ہیں جنہوں نے جنوبی افریقہ میں ٹیسٹ میں سنچری بنائی ہے ۔وراٹ سے پہلے سچن نے 1996۔97 میں کیپ ٹا¶ن میں 169رنز کی سنچری بنائی تھی۔
وراٹ نے سچن کو پیچھے چھوڑا
