ٹیسٹ میں ڈیبو کرنے والے 290ویں کھلاڑی بنے بمرا

کیپ ٹا¶ن، 05 جنوری (یو این آئی) تیز گیندباز جسپریت بمراہ ہندستان کے لئے ٹیسٹ کرکٹ میں ڈیبو کرنے والے 290 ویں کھلاڑی بن گئے ہیں۔گجرات کے 24 سال کے بمراہ نے یہاں جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے کرکٹ ٹیسٹ میچ سے بین الاقوامی ٹیسٹ کیریئر میں قدم رکھا ۔انہوں نے ہندستان کے لئے اب تک 31 ون ڈے اور 32 ٹوئنٹی 20 میچ کھیلے ہیں جس میں بالترتیب 56 اور 40وکٹ حاصل کئے ہیں۔آئی پی ایل اور گھریلو کرکٹ میں شاندار کارکردگی کرنے والے دائیں ہاتھ کے تیز گیند باز نے 23 جنوری 2016کو آسٹریلیا کے خلاف سڈنی میں ون ڈے میں اور 26جنوری 2016 کو ایڈیلیڈ میں آسٹریلیا کے خلاف ہی ٹوئنٹی 20کرکٹ کیریئر میں قدم رکھا تھا۔آئی پی ایل میں آپ یارکر سے دھمال مچانے والے بمراہ کو گزشتہ چمپئن ممبئی انڈینس نے جمعرات کو ہی اپنی ٹیم میں رٹین کیا تھا۔ممبئی نے انہیں سات کروڑ روپے میں لیگ کے 11 ویں سیزن کے لئے رٹین کیا۔