ٹیم کے انتخاب سے برہم ہوئے گاوسکر

سنچورین، 13 جنوری (یو این آئی) سابق ہندستانی کپتان اور اب مشہور کمنٹیٹر سنیل گاوسکر جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرے کرکٹ ٹسٹ کے لئے ہندستانی ٹیم کے سلیکٹرس پر برہم ہوگئے ہیں۔ہندستان نے دوسرے ٹسٹ کے لئے آخری الیون میں تین تبدیلیاں کرتے ہوئے اوپنر شکھر دھون کی جگہ لوکیش راہل، وکٹ کیپر ساہا کی جگہ پارتھیو پٹیل اور تیز گیند باز بھونیشور کمار کی جگہ ایشانت شرما کو ٹیم میں شامل کیا ہے ۔ سنیل گاوسکر نے بھونیشور کو باہر کرنے پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا اس بات میں کوئی منطق نہیں کہ بھونیشور کی جگہ ایشانت کو کیوں منتخب کیا۔ ایشانت کو ٹیم میں محمد شامی یا جسپریت بمراہ کی جگہ لیا جاسکتا تھا۔ شکھر دھون کے باہر ہرنے پر بھی گاوسکر ناراض نظر آئے اور انہوں نے کہا کہ شکھر کو بلی کا بکرا بنایا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا شکھر پر ہمیشہ تلوار لٹکی رہتی ہے ۔