ما¶نٹ مانگنی ، 28 جنوری ( یو این آئی )پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تیسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستانی ٹیم نے کیویز کو 18 رنز سے شکست دے کر سیریز1۔2 سے اپنے نام کرلی جبکہ اس فتح کے ساتھ ہی پاکستان نے آئی سی سی ٹی 20 رینکنگ میں پہلی پوزیشن بھی حاصل کرلی۔ بے اوول میں کھیلے گئے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان کے 182 رنز ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کی ٹیم 6 وکٹوں کے نقصان پر 153 رنز ہی بنا سکی۔نیوزی لینڈ کی جانب سے اوپنر مارٹن گپٹل کی طرف سے کھیلی گئی 59 رنز کی شاندار اننگز بھی کیویز ٹیم کو جتانے میں کام نہ آسکی۔ ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کی جانب سے مارٹن گپٹل 59رنز کے ساتھ نمایاں رہے جبکہ کین ولیم سن (کپتان) 9، انارو کچن 16، ٹوم بروس12، راس ٹیلر 25، کولن ڈی گرینڈ ہوم 1 رن بنا کر آوٹ ہوئے جبکہ ٹوم بلنڈیل 3 اور مچل سینٹنر 24 رنز بنا کر ناٹ آوٹ رہے ۔ پاکستان کی جانب سے بیٹنگ کے بعد بالنگ میں بھی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا گیا اور شاداب خان کی جانب سے 2 جبکہ باقی بالرز نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔اس سے قبل پاکستانی ٹیم نے آخری ٹی ٹوئنٹی میں ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا اور مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 181 رنز اسکور کیے تھے ۔ پاکستانی ٹیم نے آخری ٹی ٹوئنٹی میں ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا جو درست ثابت ہوا، پاکستانی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 181 رنز اسکور کیے ۔اوپنر احمد شہزاد اور فخر زمان نے ٹیم کو 30 رنز کا آغاز فراہم کیا لیکن احمد شہزاد 19 زنز بنا کر پویلین لوٹ گئے ۔ ان کے بعد آنے والے بلے باز بابر اعظم نے بھی فخر زمان کا ساتھ دیتے ہوئے اسکور کو آگے بڑھایا، تاہم 66 رنز کے مجموعی اسکور پر وہ 18 رنز بنا کر آ¶ٹ ہوئے ۔بعد ازاں سرفراز احمد اور فخر زمان کے درمیان 40 رنز کی پارٹنر شپ سے ٹیم کا اسکور 106 پہنچا تھا کہ فخر زمان 46 رنز کی جارحانہ انگز کھیل کر پویلین لوٹ گئے ۔ اوپنر فخر زمان کے آ¶ٹ ہونے کے بعد کپتان سرفراز احمد بھی کریز پر زیادہ دیر ٹک نہیں سکے اور 29 رنز بنا کر آ¶ٹ ہوگئے ۔نیوزی لینڈ کی جانب سے ایش سوڈھی اور ایم جے سینٹنر نے دو دو وکٹیں حاصل کیں جبکہ ٹی اے بولٹ اور گرینڈہوم کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی۔ آخری ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے اور فاسٹ بالر حسن علی کی جگہ عامر یامین کو شامل کیا گیا ہے ۔ خیال رہے کہ دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان نے بلے بازوں اور بالرز کی عمدہ کارکردگی کی بدولت نیوزی لینڈ کو 48 رنز سے شکست دے کر دورہ نیوزی لینڈ میں پہلی فتح حاصل کرنے کے ساتھ سیریز بھی 1۔1 سے برابر کردی تھی۔ شاداب خان کو ان کی بہترین کارکردگی پر مین آف دی میچ جبکہ محمد عامر کو مین آف دی سریز کا خطاب دیا گیا ۔
پاکستان نے نیوزی لینڈ کو ہرایا،سیریزپرقابض
