لاہور / اسلام آباد 6جنوری ( آئی این ایس انڈیا ) وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کے صاحبزادے سلیمان شریف نے پشاور میٹرو کو کرپشن کا سونامی قرار دیدیا۔ایک بیان میں سلیمان شریف نے کہا کہ پشاور میٹرو عمران خان نے پی ٹی آئی کو فنڈ کرنے کے لئے شروع کیا ہے۔ان کا مزید کہناتھاکہ عمران خان اور ان کے حواریوں نے پشاور میٹرو کا اربوں روپے کا ٹھیکا ایک بلیک لسٹ کمپنی کو دیا۔سلیمان شریف نے یہ بھی کہا کہ پشاور میٹرو کی ٹھیکیدار کمپنی نے لاہور میٹرومیں ایک ارب روپے کا ہیر پھیر کرنے کی کوشش کی،لیکن ان کی یہ کوشش پکڑی گئی اور اسے بند کردیا گیا۔
پشاور میٹرو کرپشن کا سونامی ہے: سلیمان شریف
