پنت کی جارحانہ سنچری سے دہلی کی شاندار جیت

نئی دہلی، 14جنوری (یو این آئی±)وکٹ کیپر بلے باز رشمبھ پنت (116)رن آ¶ٹ کی بہترین بلے بازی اور گیند بازوں کے اچھی کا رکردگی کی بدولت دہلی نے ہماچل پردیش کو سید مشتاق علی ٹرافی کے شمالی زون میچ میں آج دس وکٹ سے روند دیا۔دہلی نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیاا ور ہماچل کو مقررہ بیس اوو روں میں آٹھ وکٹ پر 144رن پر روک دیا۔ اس کے بعد دہلی کی طرف سے سلامی بلے باز گوتم گمبھیر اور پنت نے پہلے وکٹ کے لئے 148 رن بناکر 4ئ11اوور میں ہی ٹیم کو یکطرفہ جیت دلادی۔ ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے دہلی کی طر ف سے گمبھیر نے 33گیندوں میں چار چوکے لگاکر تیس رن ناٹ آ¶ٹ اور پنت نے 38 گیندوںمیں آٹھ چوکوں اور بارہ چھکوں کی مدد سے آ¶ٹ ہو ئے بغیر 116رن بنائے ۔ پنت نے ایک سرے پر بہترین کھیل کا مظاہرہ کر تے ہوئے صرف 32 گیندوں میں اپنی سنچر ی مکمل کی، جو ٹی۔ 20 کرکٹ میں دوسری سب سے تیز سنچری ہے ۔ ان سے آگے ویسٹ انڈیز کے کرس گیل ہے جنہوں نے آئی پی ایل میں رائل چیلنجربنگلورو کی طرف سے کھیلتے ہوئے پونے وائریرس کے خلاف تیس گیندوں میں سب سے تیز ٹی۔20سنچری اسکور کی تھی۔ٹی۔ 20 کر کٹ میں یہ پنت کی پہلی سنچر ی ہے اور اس کار کردگی سے دہلی میں شمالی زون گر وپ میں اپنے چوتھے میچ میں تیسری جیت حا صل کی ہے اور اب سب سے زیادہ بارہ پوائنٹ کے ساتھ سرفہرست ہے ۔دہلی کی اننگ میں ہما چل کے سبھی گیند باز خالی ہاتھ رہے ۔ کنور ابھیشک نے دو اوور میں اکتالیس رن اور دھیرج کمار نے اتنی ہی اوور میں 39رن دیئے ۔دہلی کی طرف سے پر د یپ ساگون نے 39رن پر دو وکٹ لئے ۔ نودیپ سینی ، پون نیگی، کلونت کھیر جوڑیا، للت یادو اور سبودھ بھاٹی نے ایک ایک وکٹ حاصل کیا۔