کوئٹہ / اسلام آباد 18جنوری ( آئی این ایس انڈیا ) کوئٹہ کے علاقے ڈبل روڈ فلائی اوور پر سیکیورٹی ڈیوٹی پر مامور بلوچستان کانسٹیبلری کے اہلکار یونیفارم تبدیل کر رہے تھے کہ اچانک موٹر سا ئیکل سواروں نے ان پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 3 اہلکار ز خمی ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق واقعہ کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ز خمیوں کو سول ہسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ اس دوران 2 اہلکار زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگئے جبکہ ایک تاحال زخمی ہے جس کو سول ہسپتال میں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ایس ایس پی آپریشنز کے مطابق اہلکار رپیڈ ریسپانس گروپ کے تھے جو معمو ل کی ڈیوٹی پر موجود تھے۔ واضح رہے کہ 3روز کے دوران پولیس کو نشانہ بنائے جانے کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔پولیس نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیئے ہیں۔
کوئٹہ میں فائرنگ سے بلوچستان کانسٹیبلری کے 2 اہلکار شہید
