کولکاتہ 04 جنوری (یو این آئی) گولڈن بوٹ کے دعویدار فیران کورومناس کے گول کی مدد سے ایف سی گوا نے یووا بھارتی کریڑاگن میں بدھ کودیر رات کھیلے گئے ہیرو انڈین سپر لیگ (آئی ایس ایل ) کے چوتھے سیزن میں اپنے ساتویں را¶نڈ کے مقابلے میں دو بار کے چمپئن اے ٹ¸ کے کو جیت کی ہیٹ ٹرک سے روک دیا۔ راب¸ کیان نے چوتھے منٹ میں گول کرتے ہوئے میزبان ٹیم کو تین پوائنٹس دلانے کی پوری تیاری کر لی تھی لیکن کورو نے 24 ویں منٹ میں اس سیزن کا اپنا نواں گول کرتے ہوئے گوا کو برابری دلا دی۔اس کے بعد بھی دونوں ٹیموں کے درمیان آگے نکلنے کا زوردار مقابلہ ہوا لیکن کامیابی کسی کو نہیں ملی۔ گوا نے اس سیزن کا اپنا پہلا ڈرا کھیلا جبکہ اے ٹ¸ کے کا یہ تیسرا ڈرا ہے ۔دونوں ٹیموں کو اس مقابلے سے ایک ایک پوائنٹس ملا۔اس کے ساتھ گوا کی ٹیم 13 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر پہنچ گئی ہے جبکہ اے ٹ¸ کے اب بھی ساتویں نمبر پر برقرار ہے ۔مقررہ وقت سے تین گھنٹے کی تاخیر سے شروع ہوئے اس میچ میں میزبان ٹیم نے سیٹی بجنے کے ساتھ ہی اچھی شروعات کی اور دوسرے ہی منٹ میں گوا کے خلاف زوردار حملہ کیا۔یہ حملہ بیکار ہو گیا لیکن کیان نے چوتھے منٹ میں اے ٹ¸ کے کے لئے پہلا گول کرتے ہوئے گزشتہ پانچ گھنٹے سے اس میچ کے شروع ہونے کا انتظار کر رہے اپنے مداحوں کو خوش کر دیا۔ کیان نے یہ گول ریان ٹیلر کی طرف سے فری کک پر شاندار کراس پر ھیڈرکے ذریعے کیا۔ یہ فری کک ہتیش شرما نے حاصل کی تھی۔گوا دبا¶ میں تھا اور اسی دبا¶ میں کھیل رہے گوا کے اسٹار کھلاڑی کورو کو یلو کارڈ ملا۔ اے ٹ¸ کے نے اپنا حملہ جاری رکھا اور 10 ویں اور 11 ویں منٹ میں دو اچھے حملے کئے ۔اگرچہ گوا کے کپتان لکشمی کانت نے انہیں بیکار دیا۔ساتویں منٹ میں پیلا کارڈ دیکھنے والے کورو نے گوا کو برابری دلانے کی کوشش جاری رکھی اور 24 ویں منٹ میں گول کرتے ہوئے اسکور 1۔1 کر دیا۔ پربیر داس نے کورو کی کوشش کو روکنے کی بھرپور کوشش کی لیکن وہ کامیاب نہیں ہو سکے ۔ کورو نے یہ گول مینوئل لیزاروتے کے تعاون سے کیا۔یہ کورو کا اس سیزن کا نواں گول تھا۔ 26 ویں منٹ میں ہی پربیر کو یلو کارڈ دکھایا گیا۔اے ٹ¸ کے نے 28 ویں منٹ میں ایک زوردار حملہ کیا اور کیان اس کے ہیرو بنے لیکن کاٹیمن¸ نے کیان کی اس کوشش کو ناکام بنا دیا۔ اس کے بعد 34 ویں منٹ میں پربیر نے باکس کے ٹھیک باہر برینڈن فرنانڈیز کو گرا دیا۔ایسا لگا کہ انہیں دوسرا یلو کارڈ اور گوا کو پنالٹی ملے گی لیکن ریفری نے صرف فری کک دے کر معاملہ رفع دفع کر دیا۔لیزروتے نے ایک بہترین کک اے ٹ¸ کے کے گول کی طرف روانہ کی لیکن دیبجیت مجمدار نے اسے ناکام بنا دیا۔گیند ان سے دفلیکٹ ہوکر فرنانڈیز کی طرف گئی۔انہوں نے اسے شاٹ مارا لیکن مجمدار مستعد تھے اور انہوں نے گیند کو ڈفلیکٹ کر دیا۔ مجمدار نے 41 ویں منٹ میں ایک بار پھر اے ٹ¸ کے کو مشکل سے نکالتے ہوئے کورو اور برینڈن کی کوشش کو ناکام بنا دیا۔برینڈن گول کرنے کے بالکل قریب تھے لیکن مجمدار نے قریب سے لگائی گئی ان کی تیز کک کو وقت پر ڈفلیکٹ کر دیا۔پہلے ہاف کا اختتام 1۔1 کے اسکور کے ساتھ ہوا۔
گوا نے اے ٹی کے کو جیت کی ہیٹ ٹرک سے روکا
